ETV Bharat / state

مزدوری کرکے پانی خریدنے پرمجبورعوام - Villagers forced to buy water

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 27, 2024, 4:48 PM IST

مراٹھواڑہ میں قحط سالی جیسی صورتحال ہونے کی وجہ سے دیہی علاقوں میں کسانوں کی فصلیں برباد ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے کسان بے روزگار ہیں۔ گاؤں کے آس پاس کے چھوٹے پانی کے ذخیرے بھی خشک ہو چکے ہیں، جس کی وجی سے لوگ پیسوں سے پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

مزدوری کرکے پانی خریدنے پرمجبورعوام
مزدوری کرکے پانی خریدنے پرمجبورعوام (etv bharat)

اورنگ آباد: مراٹھواڑہ میں خشک سالی کی وجہ سے دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کے قلت ہے، دیہی علاقے میں رہنے والے کسانوں کی فصلیں برباد ہو گئی ہیں۔ اسی لیے یہ لوگ دوسروں کے کھیتوں میں کام کرنے کے لیے جا رہے ہیں، ان لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں پینے کے لیے پانی نہیں ہے، سرکاری ٹینکر آٹھ سے دس دن میں ایک بار آتے ہیں، اور گھر میں زیادہ افراد ہونے کی وجہ سے گھر میں زیادہ پانی استعمال ہوتا ہے، اسی لیے انہیں خرید کر پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے، اس گاؤں کی خواتین کا کہنا ہے کہ کھیتوں میں کام نہیں ہونے کی وجہ سے یہ لوگ دوسروں کے کھیتوں میں کام کرنے کے لیےجارہے ہیں۔

شدید دھوپ میں انہیں پیدل جاکر کام کرنا پڑرہا ہے کئی بار انہیں زیادہ دھوپ کی وجہ سے انہیں اسپتال میں بھی جانا پڑا ہے، ان خواتین کا کہنا ہے کہ جو کچھ بھی پیسے یہ کماتی ہے، اس میں تھوڑا بہت پیسے بچا کر انہیں پانی خریدنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:مراٹھواڑہ کے ڈیم خشک سالی کے شکار - Dams In Marathwada Dried Up

گاؤں میں کئی سارے پانی کے ٹینکر چلتے ہیں، اور یہ ٹینکر والے 50 روپے میں 200 لیٹر کا ڈرم پانی بھر کر دیتے ہیں، ان گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بھی 200 لیٹر ایک گھر کو پانی دیا جاتا ہے، لیکن گھر میں زیادہ افراد ہونے کی وجہ سے یہ پانی ایک دن میں ہی ختم ہو جاتا ہے، آپ کو بتا دیں کہ اورنگ آباد میں پچھلے کئی دنوں سے شدت کی گرمی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.