ETV Bharat / state

آئی آئی ایم گیا کی تقریب میں نائب صدر جمہوریہ کی شرکت - Vice President of India in Gaya

Jagdeep Dhankhar in IIM Gaya: ضلع گیا کے بودھ گیا میں واقع آئی آئی ایم کی چھٹی تقسیم اسناد تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ شامل ہوئے۔ 266 طلبا و طالبات کو ڈگری سے نوازا گیا۔ اس دوران نائب صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں 2014 کے پہلے کے انتظام و انصرام کو کرپشن والا انتظام قرار دیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 3:12 PM IST

Participation of the Vice President of the Republic in the function of IIM Gaya

گیا: آئی ایم بودھ گیا میں ایم بی اے آٹھویں بیچ کی تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ شامل ہوئے۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر سدیش دھنکڑ، بہار کے گورنر راجیندر وشوناتھ آلکر اور آئی آئی ایم بود گیا کے چیئرمین ادے کوٹک بھی موجود رہے۔ کانووکیشن تقریب کی شروعات آئی آئی ایم بودھ گیا کے بورڈ آف گورننس کے صدر ادےکوٹک کے ذریعہ استقبالیہ خطاب سے ہوا۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے طلباء کے بہتر مستقبل کی خواہش کی۔ اس موقعے پر انہوں نے ترقی کے میدان میں دنیا میں ملک ہندوستان کی بڑھتی ہوئی پیش رفت کا ذکر کیا۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے کرپشن کو ملک کا سب سے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ 1980 سے 2014 تک ملک میں کرپشن پر پھیلا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

VP Dhankhar at Jamia Convocation اختلاف رائے کو دشمنی میں بدلنا جمہوریت کے لیے لعنت ہے: نائب صدر

انہوں نے کہا کہ کرپشن اس وقت موقع کا پاس ورڈ بن چکا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے طلباء سے کہا کہ جب آپ اپنا بیسٹ اپنے شعبہ میں دیں گے تو یقیناً ملک عالمی سطح پر ہر کامیابی حاصل کرے گا۔ اس دوران چیئرمین کوٹک نے مختصر طور پر آئی آئی ایم بودھ گیا کے 2015 میں اپنے قیام سے لے کر کیمپس میں طلباء کی تعداد کے لحاظ سے ملک کے سرفہرست پانچ آئی آئی ایم میں سے ایک بننے تک کے سفر کو بیان کیا۔ کوٹک نے کہا کہ ہمیں ایک چیلنج اور ایک موقع دیا گیا اور ہم نے بورڈ کے تمام اراکین کے ساتھ مل کر اس چیلنج کو قبول کیا اور حکومت کے وژن کو حقیقت میں بدل دیا۔

آئی آئی ایم بودھ گیا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ونیتا سنگھ سہائے نے تعلیمی سال 2022-23 کی سالانہ رپورٹ پیش کی، جس میں ادارے کی کامیابیوں اور نئے انفراسٹرکچر کی ترقی پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے ذکر کیا کہ آئی آئی ایم بودھ گیا کے طلباء کے مسابقتی جذبے نے انسٹی ٹیوٹ کو انسٹاپ ایبل کے "ٹاپ 10 بی اسکولوں" میں جگہ دی ہے۔ ڈاکٹر سہائے نے گریجویٹ بیچ کے طلباء کی سو فیصد کامیاب پلیسمنٹ پر بھی روشنی ڈالی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی نائب صدر جمہوریہ نے فارغ التحصیل طلباء کو تعلیمی تمغے اور ڈگریاں دیں۔ یہ تمغے تین زمروں میں دیے گئے تھے۔ چیئرمین گولڈ میڈل، ڈائریکٹر گولڈ میڈل اور آئی آئی ایم بودھ گیا گولڈ میڈل تھا جو بالترتیب امردیوتی باسو، دیپک شرما اور سجیت انیل چوبے نے حاصل کیا۔ نائب صدر جمہوریہ دھنکڑ نے گریجویٹس سے جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت اور سماجی تبدیلی لانے میں تعلیم کی تبدیلی کی طاقت کے بارے میں بھی بات کی۔

اس موقع پر بہار کے گورنر راجیندر وشواناتھ آرلیکر اور ہندوستان جی 20 شیرپا اور نیتی آیوگ کے سابق سی ای او امیتابھ کانت بھی موجود تھے۔ تقریب کا اختتام ادے کوٹک کے الوداعی خطاب کے ساتھ ہوا، جنہوں نے فارغ التحصیل طلباء اور قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی ان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.