لکھنؤ: اتر پردیش اردو اکادمی نے ریاست کے تسلیم شدہ اسکولوں اور کالجوں میں ریگولر طلباء و طالبات کے لیے جو اردو ایک اختیاری مضمون لے کر درجہ چھ تا 12 تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ان سے مقررہ فارم پر وظیفہ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتر پردیش اردو اکادمی یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ طلباء و طالبات کے درخواست فارموں پر غور کیا جائے گا جنہوں نے اپنا گزشتہ سالانہ امتحان اردو مضمون کے ساتھ کم از کم 50 فی صد نمبر اور مجموعی طور پر کم از کم 45 فی صد نمبروں سے پاس کیا ہو۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2024، شام 5 بجے تک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
درخواست فارم سکریٹری اتر پردیش اردو اکادمی وبھوتی کھنڈ گومتی نگر لکھنؤ سے ٹکٹ لگا لفافہ جس پر نام و پتہ صاف صاف درج ہو، اردو اکادمی کو بھیج کر یا دفتری اوقات میں اکادمی سے مفت حاصل کیا جا سکتا ہے۔ فارم اکادمی کی ویب سائٹ wwww.upurduakademi.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ وظیفہ اردو تعلیم کے فروغ کے لیے ہے اور میرٹ کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصولہ درخواست فارموں اور نامکمل فارموں پر غور نہیں کیا جائے گا۔