ETV Bharat / state

مظفرنگر: دہلی کوچ کر رہے عآپ کارکنان اور لیڈران کو پولیس نے روکا - Muzaffarnagar Police - MUZAFFARNAGAR POLICE

AAP Protests in Muzaffarnagar: مظفرنگر ضلع پولیس نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے جا رہے عام آدمی پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنان کو راستے میں ہی روک دیا۔

عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور عہدے داران کو پولیس نے روکا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 3:34 PM IST

عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور عہدے داران کو پولیس نے روکا

مظفّر نگر: عام آدمی پارٹی کے ریاستی نائب صدر عقیل رانا نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی گرفتاری کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ شراب گھوٹالہ کی آڑ میں نریندر مودی کی حکومت نے عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈروں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے مقبول وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیجریوال کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس کے باوجود بی جے پی کی حکومت عام آدمی پارٹی سے خوفزدہ ہے کیونکہ گذشتہ 10 برسوں کی حکومت کے دوران کوئی بھی دہلی میں بجلی ہو یا پانی، دوا سے لے کر صحت تک ہر چیز پر اتنا کام ہوا ہے، جتنا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ کیجریوال نے عوام سے جڑے مسائل کو اچھی طرح سے حل کیا۔ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی اور پنجاب میں بھی کسانوں اور غریبوں کے لیے سب کچھ بہتر کر دیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے اتنا بہتر کام کیا کہ وہ اس سے خوفزدہ ہیں۔ اسی لیے نریندر مودی نے کیجریوال کو جیل میں ڈال دیا ہے۔ اس کو لے کر عام آدمی پارٹی کے کارکنان پورے بھارت سے دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کا گہراؤ کرنے کے لیے نکل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کے ڈاکٹر سنجیو بالیان اور انڈیا اتحاد کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - LOK SABHA ELECTIONS 2024

ہم بھی مظفر نگر سے دلی کے لیے روانہ ہو رہے تھے کہ پولیس نے راستے میں ہی ہمیں روک دیا۔ ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں جب تک وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائی نہیں ہو جاتی تب تک ہم اسی طرح سے ہی احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.