ETV Bharat / state

اقلیتی کمیشن کا حکومت کو خط، بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ - UP Minority Commission

Holy Month Of Ramadan رمضان المبارک کے پیش نظر اتر پردیش اقلیتی حقوق کی کمیشن نے چیف سیکرٹری اور پولیس محکمہ کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ریاست کے سبھی اضلاع میں حکم نامہ جاری کر کے مونسپل کارپوریشن اور دیہی علاقے کے افسران کو ہدایت دی کہ مسجد کے ارد گرد میں صاف صفائی، بجلی اور پانی کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔

رمضان المبارک کے پیش اقلیتی کمیشن کا حکومت کو خط، سبھی ضروری انتظام فراہم کریں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 12:17 PM IST

رمضان المبارک کے پیش اقلیتی کمیشن کا حکومت کو خط، سبھی ضروری انتظام فراہم کریں

لکھنو:اتر پردیش اقلیتی حقوق کی کمیشن نے خط میں لکھا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مارچ کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ یقیناً مسلمانوں کے لیے ایک مقدس ماہ ہے۔ رمضان المبارک میں تمام مسلمان عبادت اور دعائیں کرتے ہیں۔ رمضان کے مہینے میں ریاست کے تمام اضلاع کے شہری اور دیہی علاقوں میں واقع مسجد کے احاطے کے ارد گرد صاف صفائی کو یقینی بنائیں, سحری اور افطار کے وقت بجلی اور پانی کی باقاعدگی سے فراہمی کو یقینی بنائیں اور مسجد کے قریب اسٹریٹ لائٹس کا انتظام کریں۔ متعلقہ محکمہ کو ہدایت دیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے یو پی اقلیتی کمیشن کے رکن شمعون افروز نے کہا کہ اگر کسی علاقے میں مسجد کے ارد گرد شراب کی دکان ہے تو اس کی شکایت ملنے پر اس پر کاروائی کی جائے گی، رمضان المبارک میں عبادت گزاروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاؤڈ سپیکر کی آواز تیز ہونے کے نام پر پولیس کے بے جا استحصال کے خلاف بھی کمیشن کاروائی کرے گا۔ عدالت نے جو حدود متعین کیے ہیں۔ اسی حدود میں لاؤڈ سپیکر کی آواز رکھی جائے۔ اس کے باوجود بھی اگر پولیس پریشان کرتی ہے تو اس پر کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تہواروں کو لے کر مظفرنگر کے ڈی ایم اور ایس ایس پی کی شہر کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ

خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ رمضان المبارک میں ہر رات تراویح کی نماز ادا کی جاتی ہے اس کی وجہ سے مساجد میں ہجوم ہوتا ہے۔عید کے دن عیدگاہوں اور مساجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ لہٰذا عیدگاہ اور مساجد کے اطراف سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.