ETV Bharat / state

یوپی مدرسہ بورڈ نے یوگا کرنے کے لیے سرکلر جاری کیا - Yoga Day In Uttar Pradesh - YOGA DAY IN UTTAR PRADESH

21 جون کو عالمی یوم یوگا منایا جاتا ہے اس مناسبت سے اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی رجسٹرار ڈاکٹر پرینکا اوسھتی نے یو پی کے سبھی نیم امداد یافتہ و مدرسہ بورڈ سے منظور شدہ مدارس کو سرکلر جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ عالمی یوم یوگا پر سبھی مدارس میں طلبہ و طالبات کے ساتھ اساتذہ بھی یوگا کا اہتمام کریں۔

یوپی مدرسہ بورڈ نے یوگا کرنے کے لیے سرکلر جاری کیا
یوپی مدرسہ بورڈ نے یوگا کرنے کے لیے سرکلر جاری کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 5:22 PM IST

لکھنو:ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر پرینکا اوستھی نے بتایا کہ یوگا جسمانی ورزش کے لیے انتہائی اہم ہے۔سال میں یہ ایک دن نہیں کرنا چاہیے بلکہ سال کے ہر دن یوگا کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ طرح طرح کے امراض سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر سے جاری لیٹر میں کہا گیا ہے کہ عالمی اومی یوگا کے موقع پر موٹے اناج کے استعمال اور فضائی الودگی کو کم کرنے کے تعلق سے بیداری پروگرام کا بھی اہتمام کریں۔

یوپی مدرسہ بورڈ نے یوگا کرنے کے لیے سرکلر جاری کیا (etv bharat)

انہوں نے کہا کہ یو پی کے سبھی مدارس میں یوگا کا اہتمام کرنا ضروری ہوگا لیکن اس تعلق سے یو پی مدرسہ بورڈ کو تصویر کی صورت میں ثبوت پیش کرنا ضروری نہیں ہے ہر ضلع کے مدارس اقلیتی فلاح و بہبود افسر کو رپورٹ کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مدرسہ یوگا کا اہتمام نہیں کرتا ہے تو اس پر کوئی کاروائی جیسی کوئی بات نہیں ہوگی ہاں یہ اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ یوگا کا اہتمام کریں تاکہ جسمانی ورزش ہو سکے اور طرح طرح کی بیماریوں سے بھی نجات پا سکیں۔

علامہ اقبال کے شعر کو آج بھی بھارتی افواج کے بینڈ میں بجایا جاتا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ یوگا کو مذہبی عبادت سمجھ کر کے درکنار کرتے ہیں ان سے میں کہنا چاہتی ہوں کہ یوگا کوئی مذہبی عبادت نہیں ہے بلکہ یہ جسمانی ورزش ہے اسے کرنے سے انسان فٹ رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.