میرٹھ:ریاست اتر پردیش میں آج سے بورڈ بورڈ کے امتحانات شروع ہوگئے۔ مدرسہ بورڈ امتحانات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ اس سال بورڈ امتحانات میں تقریبا ایک لاکھ سے زائد طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ میرٹھ میں بھی دو مراکز پر مدارس کے طلباء دو شفٹ میں امتحان دے رہے ہیں۔ میرٹھ کے نیشنل انٹر کالج میں آج صبح تقریبا 300 طالب علموں میں سے 72 طالب علم غیر حاضر رہے۔ وہیں دوسری شفٹ میں بھی کافی طالب علم امتحان میں نہیں شرکت کر سکے۔ اس کے باوجود امسال پہلی مرتبہ امتحانات میں بیٹھنے والے طلبہ میں زبردست خوشی پائی جا رہی ہے۔
مدارس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اس بار دوسرے بورڈ کے برعکس یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ صحیح وقت پر امتحان کرایا جا رہا ہے۔ یہ طالب علموں کے مستقبل کو بہتری کی طرف لے جانے کے لیے کافی اہم ہے۔ ایک مثبت قدم ہے کیونکہ جس طرح سے مدارس کے طالب علموں کی تعداد کم ہوتی جا رہی تھی جو تشویش کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلورو میں ووٹر شناختی کارڈ اور دستاویزات تصحیح مہم
ذمہ داران نے مزید کہاکہ امید کرتے ہیں کہ اس سال کے نتائج بھی وقت پر مل سکیں گے۔ اس سے وہ آگے کی تعلیم کے لئے اپنی من پسند یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ بھی لے سکتے ہیں۔ یقیناً بورڈ کے اس قدم سے آنے والے برسوں میں طالب علموں کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔