لکھنؤ: لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں منگل کو جیل سے خاتون قیدیوں کو عدالت میں پیشی کے لیے لے جانے والی وین میں اچانک آگ لگ گئی۔ وین میں 9 خاتون قیدیوں کے علاوہ 13 پولیس اہلکار بھی تھی۔ آگ لگتے ہی خواتین پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام قیدیوں کو باہر نکال لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔ اس کے بعد قیدیوں کو دوسری گاڑی میں عدالت بھیجا گیا۔
غور طلب ہو کہ لکھنؤ کے حضرت گنج میں راج بھون کے گیٹ نمبر 14 کے سامنے گوسائی گنج میں واقع جیل سے نو خاتون قیدیوں کو عدالت میں پیشی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ اس دوران وین میں اچانک آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے پورے وین کو وپنے لپیٹ میں لے لیا۔ تمام خاتون قیدیوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
اس حوالے سے فائر سیفٹی آفیسر راج کمار راوت نے بتایا کہ وین کے ڈرائیور کے مطابق وین میں شارٹ سرکٹ ہوا جس سے آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ خاتون قیدیوں کو دوسری گاڑی میں بحفاظت عدالت پہنچا دیا گیا۔
واضح رہے کہ خاتون قیدیوں کو گوسائی گنج سے وزیر گنج کی عدالت میں لے جایا جا رہا تھا۔ وین میں قیدیوں کے ساتھ 13 خواتین کانسٹیبل اور ایک ڈرائیور موجود تھے۔ لیڈی کانسٹیبل جیوتی نے بتایا کہ وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے تمام قیدیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ قیدیوں کو دیگر خاتون کانسٹیبلوں کے ساتھ بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: