لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے پیر کو مالی سال 25-2024 کے لئے سالانہ بجٹ اسمبلی میں پیش کیا۔ وزیر مالیات سریش کھنہ کے ذریعہ پیش کئے گئے بجٹ میں 24 ہزار 863 کروڑ 57 لاکھ روپئے کی نئی اسکیمات بھی شامل کی گئی ہیں۔ بجٹ میں خواتین، نوجوان، کسان اور روزگار فراہم پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔
بجٹ میں چھ لاکھ چھ ہزار 802 کروڑ 40 لاکھ روپئے کی روینیو وصولیاں اور ایک لاکھ 14 ہزار 531 کروڑ 42 لاکھ روپئے کی کیپٹل گین شامل ہے۔ اس کے علاوہ ریونیو وصولیوں میں ٹیکس ریونیو کا حصہ چار لاکھ 88 ہزار 802 کروڑ 84 لاکھ روپئے ہے۔ اس میں اسٹیٹ کا ٹیکس ریونیو دو لاکھ 70 ہزار 86 کروڑ روپئے اور مرکزی ٹیکسز میں اسٹیٹ کا حصہ دو لاکھ 18 ہزار 816 کروڑ 84 لاکھ روپئے شامل ہیں۔
اس مالی سال کے بجٹ میں 5 لاکھ 32 ہزار 655 کروڑ 33 لاکھ روپئے ریونیو اکاونٹ پر خرچ ہے جبکہ دو لاکھ تین ہزار 782 کروڑ 38 لاکھ روپئے کیپٹیل اکاوٹ کے اخراجات ہیں۔ وہیں کنسولیڈیٹڈ فنڈ کی وصولیوں سے کل اخراجات کو کم کرنے کے بعد، تخمینی خسارہ 15,103 کروڑ 89 لاکھ روپے ہے۔
اس کے علاوہ پبلک اکاؤنٹ سے خالص وصولیوں کا بھی تخمینہ 5,500 کروڑ روپے ہے۔ نیز تمام لین دین کا خالص نتیجہ 9 ہزار 603 کروڑ 89 لاکھ روپئے منفی ہونے کا تخمینہ ہے۔ 38 ہزار 189 کروڑ 66 لاکھ روپے کے ابتدائی بیلنس کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی بیلنس کا تخمینہ 28 ہزار 585 کروڑ 77 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
بجٹ میں ریونیو کی بچت کا تخمینہ 74 ہزار 147 کروڑ سات لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ مالیاتی خسارے کا تخمینہ 86 ہزار 530 کروڑ 51 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جو کہ اس سال کے تخمینہ شدہ مجموعی ریاستی پیداوار کا 3.46 فیصد ہے۔
- یوگی حکومت کے بجٹ میں کسان اور دیہی ترقی پر خصوصی توجہ
اترپردیش حکومت کے مالی سال 2024۔25 کے بجٹ میں کسان اور دیہی علاقے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ وزیر مالیات سریش کھنہ نے پیر کو بجٹ تجاویز کو اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے کہا ان کی حکومت کی پالیسیاں خاص طور سے نوجوان، خواتین، کسان و غریبوں کے بہبود کو وقف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈارک زون میں نئے پرائیویٹ ٹیوب ویل کنکشن دینے پر لگی پابندی کو ہٹا لیا گیا ہے، جس سے تقریبا ایک لاکھ کسانوں کو سیدھا فائدہ ہوا ہے۔ بندیل کھنڈ خطے میں سنگل ربیع فصل کی سینچائی کے لئے سیزنل ٹیرف کا فائدہ اور عارضی برقی کنکشن کی سہولیت فراہم کی گئی۔
سال 2023۔24 میں اکتوبر 2023 تک تقریبا 37 لاکھ کسان کریڈٹ کارڈ کی تقسیم کرائی گئی، وہیں وزیر اعظم فصل انشورنس اسکیم کے تحت 2022۔23 کے تقریبا 10 لاکھ انشورنس یافتہ کسانوں کو اکتوبر 2023 تک 831 کروڑ روپئے کے نقصان کی تلافی کی ادائیگی کی گئی۔
وزیر مالیات نے کہا کہ وزیر اعظم کسان سمان ندھی اسکیم کے تحت دسمبر 2023 تک تقریبا 63 ہزار کروڑ روپئے کی رقم ڈی بی ٹی کے ذریعہ سے دو کروڑ 52 لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں ٹرانسفر کی گئی۔ وزیر اعظم کسان مان دھن اسکیم کے تحت ریاست کے چھوٹے و درمیانی کسانوں کو 60 سال کی عمر کو پہنچنے پر مرد و خاتون دونوں کے لئے 3000 روپئے کی یقینی ماہانہ پنشن فراہم کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے سال 2017 سے 29 جنوری 2024 تک تقریبا 48 لاکھ گنا کسانوں کو دو لاکھ 33 ہزار 793 کروڑ روپئے سے زیادہ کی ریکارڈ گنا قیمتوں کی ادائیگی کرائی گئی۔ یہ گنا بقایاجات کی ادائگی، اس سے قبل کے 22 سالوں کی مشترکہ گنا قیمت ادائیگی دو لاکھ ایک ہزار 519 کرور روپئے سے بھی 20 ہزار 274 کروڑ روپئے زیادہ ہے۔
- سترہ ہزار کروڑ روپئے سے بدلے گی یوپی کے شہروں کی صورت
اترپردیش کے چہار رخی ترقی پر مبنی یوگی حکومت کے مالی سال 2024۔25 کے بجٹ میں شہری ترقیات کی اسکیمات کے لئے تقریبا 17 ہزار کروڑ روپئے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ وزیر مالیات سریش کھنہ نے پیر کو اسمبلی میں اپنے بجٹ خطاب میں کہا کہ وزیر اعلی شہری توسیع اور نئے شہر ترغیب کے تحت ٹاون شپ فروغ دینے کے لئے سال 2024۔25 کے بجٹ میں 3000 کروڑ روپئے کی تجویز ہے۔
بجٹ میں دہلی، غازی آباد، میرٹھ کاریڈور ریجنل ریپڈ ٹرانجٹ سسٹم پروجکٹ میں اترپردیش کے حصے کے طور پر 914 کروڑ روپئے کی تجویز ہے۔ وہیں کانپور میٹرو ریل پروجکٹ میں اترپردیش کے حصے کے طور پر 395 کروڑ روپئے، آگرہ میٹرو ریل پروجکٹ میں اترپردیش کے حصے کے طور پر 346 کروڑ روپئے کے بجٹ کی تجویز ہے۔ ایودھیا کی ترقی کے لئے 100 کروڑ روپئے کی بجٹ کی تجویز ہے۔
لکھنؤ ڈیولپمنٹ ایریا اور اترپردیش کے تمام ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کی ڈیولپمنٹ ایریا اور شہری علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا فروغ اور وارانسی اور دیگر شہروں میں روڈ وے سروس فروغ دئیے جانے کے لئے 100 کروڑ روپئے کی تجویز ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آواس اسکیم(شہری) کے تحت سال 2007 سے 2017 تک ریاست میں محض 2.51 مکان تعمیر کئے گئے جبکہ سال 2017 سے ریاست میں تقریبا 17.65 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو کل 35 ہزار 236 کروڑ روپئے سے زیادہ بجٹ ڈی بی ٹی کے ذریعہ سے ٹرانسفر کی گئی ہے۔ اسکیم کے لئے تقریبا 3948 کروڑ روپئے کی تجویز ہے، وہیں سال 2021 میں شروع کی گئی امرت 2.0 اسکیم کے لئے 4500 کروڑ روپئے کی تجویز ہے۔
مزید پڑھیں:
- یوگی حکومت نے چھ اعشاریہ نوے لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا
- گیانواپی مسجد کے تحفظ کے لئے آخری سانس تک کوشش جاری رہے گی: مسجد انتظامیہ
وزیر خزانہ نے کہا کہ چیف منسٹر گرین روڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم (اربن) کے تحت بجٹ میں 800 کروڑ روپے کی تجویز ہے جو کہ موجودہ سال سے 60 فیصد زیادہ ہے۔ ریاست کے شہروں میں سیلاب اور پانی جمع ہونے کے مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لیے اربن فلڈ اینڈ اسٹارم واٹر ڈرینج اسکیم شروع کرنے کے لیے 1000 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔
چیف منسٹر اربن انڈر ڈیولپڈ سلم ڈیولپمنٹ اسکیم کے لیے 675 کروڑ روپے کا پروویژن ہے جو کہ موجودہ سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے، جب کہ شہری خدمات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی نئی اسکیم کے لیے 500 کروڑ روپے کی تجویز ہے۔ اسٹیٹ اسمارٹ سٹی اسکیم کے لیے 400 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے جو کہ رواں سال سے 63 فیصد زیادہ ہے۔ (یو این آئی)