علیگڑھ: ضلع علی گڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وشاک جی اور ایس ایس پی سنجیو سمن بھاری پولس فورس کے ساتھ ضلع میں پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کے محفوظ، پرامن اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے ووٹرز کو اپنی حفاظت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ پولنگ کے مقام پر آئیں اور بغیر کسی خوف، دھمکی یا لالچ کے اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ انتخابات میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی اور خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ضلع کے پولنگ اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات ہیں، صب 9 بجے تک 12.18 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ علیگڑھ کی عوام کل 14 امیدواروں میں سے کسی ایک کی قسمت کا تالا کھولنے کا فیصلہ آج کریں گی۔
ضلع علی گڑھ ریاست اترپردیش کا ایک پارلیمانی حلقہ ہے جس میں 5 اسمبلی حلقے خیر، براؤلی، اتراولی، کوئل، علی گڑھ شامل ہیں۔ جہاں سے انتخاب لڑنے والے کل 14 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ووٹرز آج کریں گے، ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلہ کی لائیو اپڈیٹس