حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ حسن آباد اور حضور آباد حلقوں میں اس ماہ کی 26 تاریخ سے پدایاترا منعقد کی جائے گی۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ پدایاترا کے ایک حصے کے طور پر وہ روزانہ اوسطاً 10 مواضعات کا دورہ کریں گے اور مرکزی حکومت کی متعارف کردہ فلاحی اسکیمات کی تفصیلات کو عوام کے سامنے بیان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا اس مہینے کی 26 تاریخ سے اگلے مہینے کی پہلی تاریخ تک جاری رہے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست بھر میں وجئے سنکلپ یاترا کامیابی سے جاری ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ یاترا کے اختتامی پروگرام میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
- لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کو 150 سیٹیں بھی ملنا مشکل: پرکاش امبیڈکر
- کانگریس ایس پی معاہدے کے بعد راہل اکھلیش آگرہ سے انڈیا اتحاد کی انتخابی مہم شروع کریں گے
- بی جے پی لوک سبھا انتخابات 2024 میں ہار سے خوفزدہ: سید ناصر حسین
واضح رہےکہ ریاست میں عام انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ بی جے پی لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے کافی جدوجہد کررہی ہے۔ جبکہ حکمراں پارٹی کانگریس بھی عام انتخابات میں کامیابی کے لئے سرگرم ہوچکی ہے۔ اسمبلی انتخابات میں عوام سے وعدہ کردہ چھ ضمانتوں میں سے دو ضمانتوں کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مزید دو ضمانتوں کا کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ایک ریلی کے دوران آغاز کریں گی۔
یو این آئی مشمولات