ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں مسجد کی بے حرمتی، پُرامن فضا مکدر کرنے کی سازش ناکام - Aurangabad Mosques Desecrated

Tension In Aurangabad ہولی کے تہوار کے موقعے پر مراٹھواڑہ میں شرپسندوں نے مختلف عبادت گاہوں پر رنگ پھینکنے اور جے شری رام لکھ کر پُرامن فضا کو مکدر کرنے کی کوشش کی۔ اس واقعے کے کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ مسلمانوں نے اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مراٹھواڑہ میں پرامن فضا مکدر کرنے کی سازش ناکام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 2:57 PM IST

مراٹھواڑہ میں پرامن فضا مکدر کرنے کی سازش ناکام

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں واقع مجلگاؤں میں واقع مرکزی مسجد کی دیوار پر رنگ پھینکنے اور مذہبی نعرہ لکھنے کی سنسنی خیز واردات پیش آئی ہے۔ اس واقعے پر مقامی مسلمانوں میں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کی گئی۔ ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس معاملے میں بیڑ پولیس سپرنٹنڈنٹ نند کمار ٹھاکر نے کہا کہ ہم نے چار ایف آئی آر درج کی ہیں۔ عبادت گاہ پر رنگ پھیکنے، مذہبی نعرہ لکھنے اور سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے میں شکایت درج کی گئی ہے۔ وہیں عثمان آباد میں بھی سوشل میڈیا پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے کہا کہ دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ عثمان آباد پولیس کی قیادت میں کوئیک رسپانس ٹیم (کیو آر ٹی) کے ساتھ ساتھ ریزرو پولیس فورس کے دستوں کو بھی حالات پر قابو پانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھانے: مہاراشٹر بھون کی مخالفت پر عمر عبداللہ کے خلاف شیوسینا کارکنان کا احتجاج - Maharashtra Bhavan remark

جالنہ شہر میں بھی شرپسندوں کی طرف سے دو مساجد پر رنگ پھینکنے اور ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے پر دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ صدر بازار پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے دونوں معاملوں میں، مشتبہ افراد پر آئی پی سی کی دفعہ 295 اور 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.