ETV Bharat / state

لکھنو کے دو نوجوانوں کا متنازع ویڈیو وائرل - مذہبی نعرہ لگانے پر مجبور

Provocative video regarding Ram Mandir in Lucknow ریاست اترپردیش کے لکھنو میں رام مندر کے تعلق سے دو نوجوانوں کا متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر 22 جنوری کو متعدد مقامات پر جلوس کے دوران کشیدگی کے واقعات پیش آئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 27, 2024, 10:20 AM IST

لکھنؤ: نوابوں کے شہر لکھنؤ میں دو نوجوانوں کا ایک متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔ رام مندر کی افتتاح کے بعد اس ویڈیو میں دونوں اپنے مذہب کے لوگوں کو پریشان نہ ہونے کا کہتے نظر آ رہے ہیں۔ مبینہ طور پر وہ کہہ رہے ہیں کہ آج ان کا دن ہے، کل ہمارا دن ہوگا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عام لوگ بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یوپی پولیس نے سائبر ٹیم کو الرٹ کر دیا ہے تاکہ دونوں ملزمین کا سراغ لگایا جا سکے۔

اس معاملے میں ٹھاکر گنج تھانے کے انچارج شریکانت نے کہا کہ مذہبی جذبات بھڑکانے کے لیے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ سائبر ٹیم کو قابل اعتراض اور اشتعال انگیز پوسٹس کرنے والوں کا سراغ لگانے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

وہیں دوسری جانب 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں جلوس کے دوران کشیدگی کے کئی واقعات پیش آئے ہیں اس دوران مسلم نوجوانوں کو مبینہ طور پر جے ایس آر کے نعرے لگانے پر مجبور بھی کیا گیا۔ اترپردیش کے آگرہ میں ایک مسجد پر بھگوا پرچم لہرایا گیا۔ مسجد انتظامیہ کی شکایت کے بعد پولیس نے اس ضمن میں گیارہ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: رام للا کے جلوس کے دوران گلبرگہ میں دو مقامات پر کشیدگی

مزید پڑھیں: میرا روڈ میں رام مندر جلوس کو لیکر دو فریقین میں تنازعہ، 5 گرفتار

مزید پڑھیں: دسہرہ کے دوران مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرایا گیا

مزید پڑھیں: آگرہ میں مسجد پر شرپسندوں نے لہرایا بھگوا جھنڈا، ویڈیو وائرل

اس کے علاوہ کئی مقامات پر لوگوں کو جے ایس آر کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا جن کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے دو علاقوں میں بھی رام للا کے جلوس کے دوران کشیدگی کے واقعات پیش آئے ہیں جس کے دوران پتھراو بھی کیا گیا۔ جلوس کے دوران مذہبی نعرے لگائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.