بلندشہر: ریاست اترپردیش کے بلند شہر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں دو بھائی تنظیم اور فیضان کاربونیٹ نہ بدلنے کے باعث دکاندار سے جھگڑا ہوجاتا ہے ۔اس کے بعد دکاندار سمیت افراد دونوں بھائیوں کو سرعام مارنا شروع کر دیتے ہیں۔
حیران کن بات یہ ہے کہ پولیس نے مار پیٹ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے بجائے اس جھگڑے میں زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کے خلاف مارپیٹ کا مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل ہجوم دو نوجوانوں کی پٹائی کر رہی ہے۔دونوں نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔پورے علاقے میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔
دونوں زخمی بھائیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں زخمی نوجوانوں کے والد حاجی آصف کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی بر رحمی سے پٹائی کی گئی ہے۔ان کے بیٹوں کو مارنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:بلند شہر میں مکان کی چھت منہدم، چار لوگوں کی موت
مقامی تھانے کی سی او پورنیما سنگھ نے کہا کہ دونوں فریقوں کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔لوگوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔