ETV Bharat / state

جھاڑ گرام اور تاریکشور میں دو افراد ہجومی تشدد کے شکار - Beaten to Death

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 2:27 PM IST

جھاڑ گرام ضلع کے جامبونی تھانہ علاقے میں مقامی باشندوں نے چور کے شبہ میں ایک ٹوٹو ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ اس واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

جھاڑ گرام اور تاریکشور میں دو افراد ہجومی تشدد کے شکار
جھاڑ گرام اور تاریکشور میں دو افراد ہجومی تشدد کے شکار (etv bharat)

جھاڑگرام: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی ہجمومی تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ کولکاتا اور سالٹ لیک کے بعد اب جھاڑ گرام و تاریکشور میں ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ ایک ہفتے کے دوران مغربی بنگال میں ہجومی تشدد کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

ٹوٹو ڈرائیور سوربھ سو (23) کی پٹائی کے واقعہ میں موت ہوگئی ۔دوسری طرف ٹوٹو ڈرائیور کا دوست اکشے مہتو (22) اب بھی اسپتال میں موت سے لڑر ہا ہے۔ سورو کی اتوار کی صبح جھارگرام کے سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی

معلوم ہوا ہے کہ سورو کا گھر جھارگرام شہر کے بینجیریا میں ہے۔ اس کا دوست اکشے بھی بینجیریا میں رہتا ہے۔ سورو کے خاندانی ذرائع کے مطابق اس ماہ کی 22 تاریخ کو سورو کسی کام سے اپنی ماں کی اسکوٹی کے ساتھ جمبونی تھانے کے تحت کھٹکھورا علاقے میں گیا تھا۔

دوپہر کے وقت کھٹکھورا سے واپس آتے ہوئے علاقے کے لوگوں نے اچانک سورو اور اس کے دوست اکشے پر چور ہونے کے شبہ میں حملہ کردیا۔دوسرا واقعہ ہگلی ضلع کے پنڈوا کے تاریکشور میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق تاریکشور میں دو لوگوںکے درمیان آپس میں ٹکرانے کے سبب توتو میں میں ہوئی۔اس دوران چند لوگوں نے ایک نوجوان کی بری طرح سے پٹائی کردی۔آشیش باول داس نام کے ایک نوجوان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آج اس کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال میں 24 گھنٹوں کے دوران ہجومی تشدد کا دوسرا واقعہ

پانڈوا تھانے کی پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں للٹو باول اور شوبھنکرباول نام کے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.