بنگلورو: کرناٹک کے بنگلورو میں ہفتے کی شام ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی دو سوتیلی بیٹیوں کو دھار ہتھیار سے قتل کردیا۔ بچیوں کی شناخت سونی اور شروتی کے طور پر ہوئی ہے۔ 16 سالہ سونی 10ویں کلاس کی طالبہ تھی، جب کہ 14 سالہ شروتی آٹھویں کلاس میں پڑھتی تھی۔
ملزم موہن سمت گروسری ڈلیوری ایجنٹ ہے، وہ فی الحال مفرور ہے۔ ملزم اتراکھنڈ کے دہرادون کا رہنے والا ہے۔ موہن نے نو سال قبل اتر پردیش کے گورکھپور کی رہنے والی انیتا یادو سے شادی کی تھی۔
مقتول بچیوں کی والدہ ٹیکسٹائل فیکٹری میں ملازم
جانکاری کے مطابق انیتا دشراہلی میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کرتی ہے۔ ہفتہ کو جب انیتا کام سے گھر لوٹی تو اس نے اپنی بیٹیوں کو مردہ پایا۔ وہ خون میں لت پت تھیں۔ انیتا نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ انیتا کی کال موصول ہونے کے بعد پولیس گھر پہنچی اور مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔
ملزم باپ فرار
فی الحال سمیت مفرور ہے اور اس کا موبائل فون بھی بند ہے۔ جائے وقوعہ سے متعلق حکام نے بتایا کہ لڑکیوں کو تقریباً 3.30 بجے قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں پر زخموں کے گہرے نشانات ہیں۔ پولیس موہن کی تلاش کر رہی ہے اور انیتا کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بیوی کے عاشق کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر شوہر سمیت چار کو عمر قید کی سزا
بوکارو میں شادی شدہ خاتون کی لاش کمرے سے برآمد، سسرال والوں پر قتل کا الزام