ETV Bharat / state

آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش، آندھرا تمام اسکول اور کالج بند، الرٹ جاری - Heavy Rains In Andhra Pradesh

مانسون کی وجہ سے ملک بھر میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ صورت حال قابو سے باہر ہے۔ محکمہ موسمیات نے گجرات اور آندھرا پردیش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔

آندھرا پردیش کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش،تمام اسکول اورکالج بند،الرٹ جاری
آندھرا پردیش کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش،تمام اسکول اورکالج بند،الرٹ جاری (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2024, 2:38 PM IST

امراوتی: آندھرا پردیش کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ وشاکھاپٹنم میں بھی کم و بیش یہی صورتحال ہے۔ اس سے قبل بھارتی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا تھا کہ ہفتے کے روز ریاست کے کئی حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ نے کہا کہ شمالی آندھرا پردیش اور جنوبی اوڈیشہ کے قریب خلیج بنگال کے مغربی وسطی اور ملحقہ شمال مغرب میں بننے والا کم دباؤ کا علاقہ ہفتہ کی صبح 5:30 بجے مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھا اور ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق صورتحال کو دیکھتے ہوئے وشاکھاپٹنم کے تمام اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ کلکٹر ہریندھیرا پرساد نے یہ احکامات دیئے۔ وشاکھاپٹنم کے علاوہ این ٹی آر ضلع میں بھی شدید بارش کی اطلاع ملی ہے۔

یہاں بھی تمام اسکول اور کالج بند کردیئے گئے ہیں۔ شدید بارش کی وجہ سے اے۔ کنڈورو ڈویژن میں کرشنراوپالم-کیشیاتھنڈا ندی میں سیلاب کی سطح بڑھ گئی ہے۔

جس سے ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔ پرکاشم بیراج کے تمام 70 گیٹ کھولے جا رہے ہیں اور 3,32,374 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی کرشنا ندی کے آس پاس کے علاقوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پرکاشم ضلع کے مارکاپورم اور یاراگونڈاپلم میں جمعہ کی رات سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: گجرات میں تباہ کن طوفان اسنا سے سائنسدان حیران، 48 سال بعد ایسا واقعہ پیش آیا - Cyclone Asna in Gujrat

موسلادھار بارش کی وجہ سے وجئے واڑہ کے مغل راج پورم میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ایک مکان منہدم ہوگیا۔ اس واقعہ میں لڑکی کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ وہیں گجرات میں بھی بارش نے تباہی مچا رکھی ہے۔حالات اس قدر خراب ہیں کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھیجا جا رہا ہے۔ریسکیو کام تیزی سے جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.