ETV Bharat / state

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں خطاطی پر دو روزہ مفت ورکشاپ - Free Workshop on Calligraphy

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 2:02 PM IST

خطاطی پر دو روزہ مفت ورکشاپ کا انعقاد آج علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے این آر ایس سی ہال میں ہوا جس میں شرکاء کو دم توڑ رہی خطاطی کی بنیادی چیزوں کی ٹریننگ دی جارہی ہے ورکشاپ کا مقصد نو جوان نسل میں خطاطی کی دل چسپی پیدا کرنا ہے۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں خطاطی پر دو روزہ مفت ورکشاپ
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں خطاطی پر دو روزہ مفت ورکشاپ (ETV Bharat)

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے فائنانس آفیسر محمد محسن خاں نے دو روزہ مفت ورکشاپ”ہوبلٹ“ کے افتتاحی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطاطی کا فن بھی ہمیشہ زندہ رہے گا دورِ حاضر میں جس طرح اس فن کے تئیں طلباء میں لگن دیکھی جارہی ہے وہ قابل ستائش ہے اور منتظمین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انھوں نے اپنے دورانِ طالب علم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جو طالب علم خوشخط ہوتا تھا اسکو نمبر بھی اچھے ملتے تھے یعنی اچھا لکھنا ہمیشہ اساتذہ کو پسند آتا ہے۔ انھوں نے این آر ایس سی ہال پرووسٹ برج بھوشن سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے وابستہ طلباء خوش قسمت ہیں کہ انھیں بی بی سنگھ جیسے پرووسٹ ملے ہیں، انھوں نے کہا کہ پرووسٹ بننا سب چاہتے ہیں لیکن اس ذمہ داری کو ایمانداری سے نبھانا کوئی نہیں چاہتا ہے۔

افتتاحی اجلاس کے مہمان اعزازی اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل بدرالدجیٰ خان نے کہا کہ فن خطاطی کی مقبولیت و افادیت کو کسی بھی دور میں ختم نہیں کیا جاسکتا ہے، آسانی کے لئے ہم نے کمپوٹر کا سہارا لیا جس میں کمپوٹر صلاحیتوں کا مظاہرہ ہورہا ہے نہ کی انسانی صلاحیتوں کا، انھوں نے کہا کہ یہ فن زمانہ قدیم سے رائج ہوکر جدید ترقیاتی دور میں ختم ہونے کے کگار پر ہے لیکن اسکا مطلب ہرگز یہ نہیں ہوتا کہ اسکو ختم کردیا جائے آج اس کے لئے پروگرام کا انعقاد ایک کوش آئند قدم ہے۔

انھوں نے مغل بادشاہوں کے دربار میں شعراء منتخب ہوتے تھے اسی طرح بادشاہوں کے دربار میں بہترین خطاط بھی مقرر کئے جاتے تھے اس دور میں کمپوٹر وجود میں نہیں آیا تھازمانہ بدلتا گیا اور اسکی مقبولیت بھی کم ہوگئی، انھوں نے کہا کہ عربی زبان کا رسم الخط فن خطاطی کے لئے سب سے بہتر ہے وہ مقام اردو کو حاصل نہیں ہوسکا۔ انھوں نے سرسید ہال کی اس تاریخی دیوار کا تذکرہ کیا جس پر عربی فن خطاطی میں عبارت کنددہ ہے، انھوں نے کہا کہ لوگ اکثر اسکو عربی زبان میں قرآن کی کوئی آیت سمجھتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ سرسید احمد خاں کا اپنے رفقاء کے لئے لکھی گئی عبارت جس میں انکے تعاون کا ذکر کیا گیا ہے، جب تک یہ دیوار رہے گی تب تک سرسید کے رفقاء کو یاد کیا جاتا رہے گا۔

خطاطی کا فن 14 سو سال قبل بھی موجود تھا اسکی واضح مثال مولانا آزاد لائبریری میں رکھا وہ قرآنی نسخہ ہے جو حضرت علی کے دور کا انکے ہاتھ کی لکھی ہوئی کچھ آیات جسے کوفی فنِ خطاطی میں لکھا گیا ہے اس پر زیر زبر اور پیش نہیں ہیں۔ وہیں انھوں نے ایک دیر مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاج محل کو بنانے کے وقت اس پر جو نقاشی اور خطاطی کی گئی اس دور کا تعلق بھی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے براہِ راست ملتا ہے اسی دور ان ایک مسجد دہلی میں قائم کی گئی تھی جسے بعد میں انگریزوں نے شہید کیا اس وقت محسن ملت سرسید احمد خاں ملبے سے کچھ خطاطی کی ہوئی قرآنی آیات کے پتھر خرید کر لائے جسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جامع مسجد میں نصب کیا گیا۔

ورکشاپ میں چالیس طلباء و طالبات شرکت کر رہے ہیں جس میں خطاط شرکاء کو خطاطی کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.