اورنگ آباد: کہتے ہیں کہ اگر بچوں میں جستجو ہو اور انہیں صحیح رہنمائی حاصل ہو جائے تو وہ مشکل سے مشکل ٹاسک بڑی آسانی سے پورا کر لیتے ہیں ۔ اس کی عمدہ مثال صائمہ اور نغمہ دونوں بہنیں ثابت کی ہیں۔ وہ دونوںمولانا آزاد کالج میں بارہویں جماعت (آرٹس)کی طالبات ہیں۔کالج کے این سی سی گروپ میں بھی شامل ہیں۔
ان جڑوں بہنوں میں چھپی صلاحیتوں کو بھانپتے ہوئے۔ ان کے این سی سی ٹرینز اسد اللہ خان نے انھیں اتراکھنڈ کی اس پر خطر فلک بوس 16 ہزار فٹ اونچے پہاڑ پر کوہ پیمائی کی ترغیب دی۔ پھر ان دونوں بہنوں نے اپنے ٹریز اسد اللہ خان ،کالج کے پرنسپل مظہر فاروقی اور این سی سی اورنگ آباد گروپ کے کمانڈنٹ کرنل ریڈی کی رہنمائی میں اس مہم کو سر کرنے کا فیصلہ کیا اور اتراکھنڈ پہنچ گئیں۔
اس مہم میں دیگر مقامات سے بھی جملہ 180 طالبات شامل ہوئی تھیں اور کوہ پیمائی کا اس پر خطر سفر شروع کیا۔کوہ پیمائی کی صعوبتوں اور موسم کی سختیوں کو جھیلتے ہوئے ان میں سے 100 طالبات اپنی منزل پانے میں کامیاب ہوئیں ۔ جبکہ 80 طالبات نے ہمت ہار کر واپسی اختیار کر لی ۔ اہم بات یہ کہ ان کامیاب 100 طالبات میں صائمہ اور نغمہ دونوں جڑوں بہنیں سب سے پہلے 16 ہزار اونچے ماؤنٹین پر پہنچ بن پر پہنچیں اور اپنے وطن کا پرچم لہرایا۔
یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد میں موبائل ریپیرئنگ کورس مکمل کرنے والے خواتین کے درمیان سرٹیفیکیٹ تقسیم
ان کی اس کامیابی پر دونوں بہنوں کو این سی سی گروپ اورنگ آباد کی جانب سے ٹرافی سے نوازا گیا۔ اس کامیابی کے بعد اب یہ دونوں بہنیں ایوریسٹ یوریسٹ کا کی بلند چوٹی سر کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔