ETV Bharat / state

تریپورہ ترنمول کانگریس کے سابق صدر کانگریس میں شامل - ترنمول کانگریس

Congress In Tripura تریپورہ ترنمول کانگریس کے سابق صدر اور کانگریس کے سابق ریاستی صدر پجوش کانتی بسواس آج گھر واپس واپسی کرتے ہوئے دوبارہ کانگریس میں شامل ہوگئے۔

تریپورہ ترنمول کانگریس کے سابق صدر کانگریس میں شامل

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 27, 2024, 2:20 PM IST

نئی دہلی:ملک کی دوسری ریاستوں کی مغربی بنگال اور اس کی پڑوسی ریاست تریپورہ میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔لوک انتخابات سے قبل ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعت کیں شمولیت اختیار کرنے کا بھی سلسلہ زور شور سے جاری ہے۔

اسی درمیان تریپورہ ترنمول کانگریس کے سابق صدر اور کانگریس کے سابق ریاستی صدر پجوش کانتی بسواس آج گھر واپس واپسی کرتے ہوئے دوبارہ کانگریس میں شامل ہوگئے۔

کانگریس کے تریپورہ انچارج گریش چوڈانکر اور تریپورہ کانگریس کے صدر آشیش کمار ساہا نے منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر بسواس تریپورہ کے مشہور وکیل اور سینئر لیڈر ہیں اور ان کی گھر واپسی سے کانگریس مضبوط ہوگی۔

پجوش کانتی بسواس نے مسٹسر چوڈنکر، مسٹر ساہا اور دیگر لیڈروں کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت قبول کی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس ہی میری اصل سیاسی جماعت ہے جہاں تھا وہاں ایک بار پھر واپس آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:مرادآباد میں راہل گندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا زبردست استقبال

تریپورہ کے مشہور سیاسی رہنما پجوش کانتی بسواس کا خیرمقدم کرتے ہوئےریاستی صدر نے کہاکہ کانگریس پریوار میں آپ کا بہت خیرمقدم ہے۔ آج ہمارے پرانے دوست پجوش کانتی بسواس جی کانگریس میں شامل ہوئے، آپ کے پارٹی میں شامل ہونے سے کانگریس مزید مضبوط ہوگی۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی آمد سے تریپورہ میں کانگریس کو مزید تقویت ملے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.