شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفیٰ کے مطالبے پر چوپڑا کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک بچے کی موت ہوگئی ہے۔اس معاملے میں امیت شاہ کو استعفیٰ دینا چاہیے۔گزشتہ ہفتے سے ہی سندیش کھالی میں تشدد کے واقعات ہورہے ہیں ۔گائوں کی خواتین سڑکوں پر نکل کر احتجاج کررہی ہیں اور شاہجہاں شیخ اور ترنمول کانگریس کے دیگر لیڈروں پر جبراً زمین چھیننے اور زیادتی کے الزاما ت عائد کررہی ہیں ۔خواتین انہیں فوری گرفتار کرنے کا مطال بہ کررہی ہیں۔
انہوں نے شکایت کی کہ علاقے کی نوجوان خوبصورت خواتین پر شاہجہان کے ساتھی شیو پرساد ہزارہ الگ الگ نظروں سے دیکھتے ہیں۔ انہیں نہ صرف زبردستی جلسوں میں لے جایا جاتا تھا بلکہ رات میں گھروں میں جبراً بلایا جاتا تھا۔نہیں جانے پر دھمکیاں دی جاتی تپیں۔ خواتین کے ایک گروپ نے بھی چھیڑ چھاڑ کی شکایت کی ہے۔ ریاستی خواتین کمیشن کا ایک وفد ان تمام شکایات کی جانچ کے لیے پیر کو سندیش کھالی گیا۔ سندیشکھلی کے دورے کے بعد، ریاستی کمیشن نے کہا، کوئی ایسی خاتون نہیں ملی جس نے کھلے عام چھیڑ چھاڑ کی شکایت کی ہو۔
بدھ کو ترنمول کے ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ ریاستی خواتین کمیشن کی طرف سے دی گئی رپورٹ عملی طور پر وہی ہے جو قومی کمیشن نے دی تھی۔ کنال نے کہاکہ نہ صرف ریاستی خواتین کمیشن، بلکہ قومی خواتین کمیشن کو بھی ایسا کوئی نہیں ملا جس نے چھیڑ چھاڑ یا عصمت دری کی عوامی طور پر شکایت کی ہو۔
یہ بھی پڑھیں:اکیس فروری کو وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا دورہ پنجاب
کنال گھوش نے کہا کہ مخالفین خواتین پر تشدد کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں، وہ پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔ کنال نے یہ بھی شکایت کی کہ بنگال کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اگر واقعی ایسا ہوا کہ خواتین ڈر گئیں اور اتنی دیر تک کچھ نہ بولیں تو میرا سوال یہ ہے کہ مخالفین خاموش کیوں تھے؟ یو این آئی