ETV Bharat / state

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ سمیت متعدد اضلاع کے ڈی ایم اوز کے تبادلے - UP Madrasa Board Registrar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 30, 2024, 8:23 PM IST

UP Madrasa Education Board Registrar RP Singh اترپردیش میں مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار سمیت متعدد اصلاع کے ڈی ایم اوز کے تبادلے کردیئے گئے۔ اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

لکھنو: اتر پردیش اقلیتی فلاح و بہبود محکمہ نے مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار کے تبادلے کے ساتھ کئی اضلاع کے اقلیتی فلاح و بہبود افسران کا بھی تبادلہ کیا ہے اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے نئے رجسٹرار کا اضافی عہدہ راگویندر پرتاپ سنگھ کو دیا گیا ہے آر پی سنگھ 2021 میں مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔

جاری سرکلر میں سمن گوتم کو باغپت ضلع کے اقلیتی فلاح و بہبود امور کے افسر کے عہدے سے منتقل کر سہارنپور میں اسی عہدے پر تعینات کیا ہے بھرت لال گونڈ کا سہارنپور سے منتقل کر کشی نگر بھیجا گیا جبکہ نوشاد حسین کو بجنور سے امروہہ تعینات کیا گیا وہیں رام دت پرجا پتی کو جالون سے مرزا پور بھیجا گیا ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر پرینکا اوستھی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار کے عہدے پر تعینات تھیں اب ان کو اس عہدے سے دوسرے عہدے کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر راگھویندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ مدرسہ تعلیمی بورڈ میں معیار تعلیم اور طلبہ و طالبات کے حق اور حقوق کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ مدرسہ میں جاری تعلیم کو مرکزی تعلیم سے جوڑنے اور حکومت کی پالیسیوں کو نافذ کرنے کے لیے پوری کوشش رہے گی بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف حکومت کی زیرو ٹولرنس پالیسی کو پوری طریقے سے نفاذ ہوگا اس میں کوئی بھی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان افسران کے خلاف بھی کاروائی کرنے میں بالکل پیچھے نہیں ہٹیں گے اور مدارس میں پڑھنے والے طلباء طالبات اور پڑھانے والے اساتذہ کے حق کے بات کریں گے اور مدرسے کی تعلیم کو معیاری بنانے کی کوشش رہے گی۔
ڈاکٹر پرینکا اوستھی مدرسہ تعلیمی بورڈ رجسٹرار کے عہدے پر رہیں ان کا تقریبا ڈیڑھ برس مدت کار رہا اس دوران مدرسہ بورڈ کو کئی بڑے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا خاص طور سے الہ اباد ہائی کورٹ کے لکھنو بنچ نے مدرسہ تعلیمی بورڈ کے ضابطہ کو غیر آئینی قرار دیا تھا جس کے خلاف مدارس تنظیمیں سپریم کورٹ پہنچی ہیں اور اب جولائی کے دوسرے ہفتے میں سماعت کی توقع کی جا رہی ہے اس کے علاوہ مدارس میں یوگا سمیت متعدد سرکاری پالیسیوں کو نفاذ کا بھی معاملہ متنازع رہا ساتھی کئی مدارس پر کاروائی کرنے کے حوالے سے بھی متنازع معاملے سامنے ائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.