ETV Bharat / state

مولانا آزاد لائبریری میں نابینا افراد کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد - AMU

Training Programme Held For Blind Students علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری میں بینائی سے محروم نوجوانوں کے لیے کیبو ایکس ایس ٹول کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کیبو ایکس ایس ٹول کی ٹریننگ کو لے کر طلبا و طالبات میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

مولانا آزاد لائبریری میں نابینا افراد کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
مولانا آزاد لائبریری میں نابینا افراد کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 11:14 AM IST

مولانا آزاد لائبریری میں نابینا افراد کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد (مولانا آزاد لائبریری میں نابینا افراد کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد)

علی گڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی مولانا آزاد لائبریری کے بریل سیکشن (نابینا طلباء کے لیے) میں ایک روزہ خصوصی "کیبو ایکس ایس ٹول کی ٹریننگ" پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

کیبو ایکس ایس ٹول ڈیوائس:
کیبو ایکس ایس ڈیوائس ایک ایسا جدید ٹول ہے جسے بصارت سے محروم طلباء کے تعلیمی سفر میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے کسی بھی تحریری مواد کو باسانی اسکین کرکے ہندوستانی 13 مختلف زبانوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے, مواد کو اسکین کرنے تحریری یا آڈیو فارم میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہاتھ سے لکھا ہوا مواد کو بھی اسکین کر سکتا ہے۔

یونیورسٹی ایکٹنگ لائبریرین پروفیسر نشاط فاطمہ نے بتایا کہ کیبو ایکس ایس ڈیوائس ایک جدید ٹول ہے جسے بصارت سے محروم طلباء، ریسرچ اسکالرز اور اساتذہ کو ان کے تعلیمی سفر میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد لائبریری معذور افراد کو معیاری اور جدید خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کیبو ایکس ایس ایک ایسا سولیوشن ہے جو مختلف زبانوں میں مواد کو سننے، ترجمہ کرنے اور ڈجیٹائز کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ڈپٹی لائبریرین ڈاکٹر منور اقبال نے کہا کہ مولانا آزاد لائبریری نے بصارت سے محروم صارفین کے لیے لائبریری کے وسائل تک رسائی سے متعلق سہولیات میں اضافہ کیا ہے۔کیبو ایکس ایس ٹول ڈیوائس کا استعمال اور اس کی ٹریننگ اے ایم یو پہلی مرتبہ دی جا رہی ہے اس کی مدد سے اب اے ایم یو میں زیر تعلیم طلباء کسی تحریری مواد کو باسانی سوفٹویر اور ڈیوائس کی مدد سے اسکین کرنے اس مواد کو آڈیو یا ہندوستان 13 مختلف زبانوں میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امتحانات کے دباؤ سے نمٹنے کے سلسلہ میں کاؤنسلنگ سیشن - exam stress

انہوں نے مزید بتایا یہ خصوصی ڈیوائس ہے جس کی قیمت لاکھوں میں ہے, فیلحال انتظامیہ نے دو ڈیوائس خریدے ہیں جن کی ٹریننگ کروائی جا رہی ہے۔ یہ ڈیوائس آسانی سے کمپیوٹر سے کنیکت ہو جاتا ہے اور اس کے سامنے کتاب یا کوئی بھی تحریری مواد رکھتے ہی یہ آڈیو میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
طلباء میں شرکت کررہے طلباء نے بتایا یہ ڈیوائس ہمارے لئے کافی مفید ثابت ہوگا کیونکہ ہم اپنے نصاب کی کتابوں اور اساتذہ کے نوٹس کو اس کی مدد سے آڈیو فارم میں تبدیل کرکے سن سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.