ویردھو نگر: تمل ناڈو کے ویردھو نگر ضلع کے متھوسمیا پورم گاؤں میں ہفتہ کو پٹاخہ بنانے والی ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگ جانے سے پانچ خواتین سمیت دس افراد کی موت اور کئی دیگر شدید طورپر جھلس گئے۔ پولیس نے آج بتایا کہ ونر فائر ورکس فیکٹری میں آج دوپہر اچانک آگ لگ گئی۔ اس دوران کارکن پٹاخے بنانے میں مصروف تھے۔ کچھ ہی دیر میں آگ تیزی سے بڑھی اور چار گوداموں کو اپنی زد میں لے لیا، جہاں بھاری مقدار میں تیار پٹاخے اور انتہائی آتش گیر کیمیکل رکھے ہوئے تھے۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ کیمیائی مادے کی وجہ سے لگی۔ اس حادثے میں دس افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ستور، ویمباکوٹئی اور شیوکاسی سے فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔ زخمیوں کو ستور اور شیوکاسی کے سرکاری اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کچھ مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس اور ریونیو کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ اس واقعہ سے متعلق معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
تمل ناڈو: پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، دس افراد ہلاک
Tragedy Strikes as Blast in Firecracker Unit Claims 10 Lives in Tamil Nadu پولیس نے آج بتایا کہ ونر فائر ورکس فیکٹری میں آج دوپہر اچانک آگ لگ گئی۔ اس دوران کارکن پٹاخے بنانے میں مصروف تھے۔
Published : Feb 17, 2024, 5:40 PM IST