ETV Bharat / state

مشرقی بردوان میں ٹی ایم سی کارکن کا قتل - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

TMC Worker Death in Ketugram مشرقی بردوان ضلع کے کیتوگرام میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے ایک کارکن پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ٹی ایم سی نے سی پی ایم پر حملے کا الزام لگایا ہے۔

مشرقی بردوان میں ٹی ایم سی کارکن کا قتل
مشرقی بردوان میں ٹی ایم سی کارکن کا قتل (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 11:08 AM IST

کیتوگرام:ملک کی دوسری ریاستوں کی مغربہی بنگال میں بھی لوک سبھا انتخابات میں چوتھے مرحلےکے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔مغربی بنگال میں آٹھ پارلیمانی حلقوں میں انتخابات کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس کے باوجود مختلف پارلیمانی حلقوں میں تشدد کے واقعات رونما ہوئے اس سے ان علاقوں میں کشیدگی کا ماحول ہے۔اسی درمیان مشرقی بردوان ضلع کے کیتو گرام میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے ایک کارکن ہلاک ہو گیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے منٹو شیخ(45) نام کے ایک ترنمول کانگریس کے کارکن تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا اور اس کے بعد اس کی موت کو یقینی بنانے کے لئے اس پر بموں سے حملہ کیا۔

کیتو گرام میں ترنمول کانگریس کے کارکن پر جان لیوا حملہ کے بعد علاقے میں کیشدگی پھیل گئی۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب مقتول منٹو شیخ موٹر سائیکل کے ذریعہ گھر واپس جا رہا تھا تبھی نامعلوم شرپسندوں نے اس پر حملہ کردیا۔

ترنمول کانگریس کا دعویٰ ہے کہ منٹو شیخ ان کی پارٹی کا کارکن تھا۔ انہوں نے سی پی ایم پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ کیتوگرام کے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے شیخ شاہنواز نے کہاکہ منٹو شیخ ہمارا سرگرم کارکن تھا۔ بدمعاشوں نے منٹو پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ترنمول کا انتخابی کام مکمل کرکے گھر واپس جا رہا تھا۔ اس قتل میں سی پی ایم ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کے تحت 96 پارلیمانی سیٹوں پر ووٹنگ جاری - Lok Sabha Election 2024

دوسری طرف کیتوگرام سی پی ایم کے رہنما نے ترنمول کی طرف سے لگائے گئے قتل کے الزامات کی تردید کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ ترنمول کے گروہ بندی کی وجہ سے ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.