شمالی24 پرگنہ:ـمغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سب ڈویژن کے سندیش کھالی میں ترنمول کانگریس کے لیڈروں پر جنسی زیادتی کے الزامات کو اپوزیشن کی سیاست قرار دے دیا گیاہے۔اسی درمیان الزامات کے درمیان ترنمول کانگریس کے لاپتہ رہنما شیو ہزارہ نے بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عصمت دری کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں اور سیاست کی جارہی ہے۔شیبو ہزارہ شاہجہاں شیخ کے بہت قریبی ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں احتجاجی جاری ہے۔
شیبو بدھ کو میڈیا کے سامنے آئے۔ جب ان سے ان پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ اس کے پیچھے سی پی ایم کے سکھر سردار اور بی جے پی کے وکاس سنگھ ہیں۔ وہ لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں۔ ہمارے خلاف بھڑکاجر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال بی جے پی صدر سوکنتا مجمدار احتجاج کے دوران بیمار پڑ گئے
شیبو نے دلیپ ملک نامی شخص پر بھی سازش کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ دلیپ سی پی ایم کے لیے کام کرتے تھے۔ سابق ایم ایل اے سردار کے قریبی تھے۔ بعد میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے۔ لیکن انہیں ٹیم سے نکال دیا گیا۔ وہ پھر سے سابق ممبر اسمبلی سے ہاتھ ملا کر سندیشکھلی میں بدامنی پھیلا رہا ہے۔