کولکاتا:ترنمول کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری کنال گھوش نےپیر کو ترنمول بھون میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی مختلف مرکزی تنظیموں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اس معاملے میں بھی اس کا عکس دیکھا گیا ہے۔
کنال گھوش نے کہاکہ بی جے پی ایسے اداروں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ وہ ایجنسیوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔ بی جے پی عدلیہ کے اعلیٰ ترین نمائندے کو ہٹا کر الیکشن کمیشن میں اپنے لوگوں کو لگانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ وہ اپنے اپنے ایجنڈے کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ووٹنگ کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کا یہ پہلا قدم ہے۔ ڈی جی کو ہٹا دیا گیا۔ بی جے پی نے دراصل آئینی اداروں پر قبضہ کرنے اور انہیں اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس کی جھلک اس فیصلے میں بھی نظر آتی ہے۔
واضح رہے کہ راجیو کو تین ماہ قبل ہی ڈی جی کی ذمہ داری دی گئی تھی۔پیر کو قومی الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری بی پی گوپالک کو خط لکھ کر راجیو کمار کو فوری طور پر ڈی جی کے عہدے سے ہٹانے کو کہا۔ وہ الیکشن سے متعلق کوئی ڈیوٹی نہیں کر سکتے ہیں۔ راجیو سے بالکل نیچے کا افسر ریاستی پولیس کے نئے ڈی جی کی تقرری تک یہ ذمہ داری سنبھالے گا۔
یہ بھی پڑھیں:چھ ریاستوں کے ہوم سکریٹریز کو الیکشن کمیشن نے ہٹانے کا حکم دیا
ترنمول کانگریس اس سے قبل بی جے پی پر مختلف آئینی اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگا چکی ہے۔ جب بھی ای ڈی، سی بی آئی جیسی ایجنسیوں نے بدعنوانی کی تحقیقات میں پہل دکھائی ہے، انہوں نے بی جے پی پر انگلیاں اٹھائی ہیں۔ اس بار کنال نے ڈی جی کو ہٹائے جانے کو بھی بی جے پی سے جوڑ دیا ہے۔یواین آئی