ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کی سابق جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے پر تنقید

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 8, 2024, 3:48 PM IST

TMC Criticises Ex Justice ترنمول کانگریس نے جج کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی میں شامل ہونے والے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائےکی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جہاں کہیں سے بھی امیدوار ہوں گے ہزاروں ملازمت کے امیدوار ان کا پیچھا کریں گے۔

ترنمول کانگریس کی سابق جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے پر تنقید
ترنمول کانگریس کی سابق جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے پر تنقید

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے کہا کہ میں اچھا ہوا کہ ان کا ماسک اتر گیا ہے۔میں نے بہت کچھ دیکھا۔ میں نے انٹرویو دیکھا۔ میں نے ایک کے بعد ایک ان کے فیصلے دیکھے ہیں ۔مگر اب حقیقت کھل چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالتی نظام پر تنقید نہیں کی جا سکتی۔ لیکن فیصلے پر تنقید کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بھرتی کے معاملے میں مفاد عامہ کی عرضی کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی سمیت اپوزیشن جماعتوں پر حملہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے پاس ابھی بھی 50 لاکھ نوکریاں تیار ہیں! لیکن سی پی ایم-بی جے پی-کانگریس بیٹھے ہوئی ہیں ۔وہ نوکریوں کو روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کرکے پی آئی ایل دائر کرتے ہیں۔ممتا بنرجی نے ابھیجیت کو یہ یاد دلاتے ہوئے کہاکہ وہ بھی ایک وکیل ہیں۔ انہوں نے سابق جج کا نام لیے بغیر کہا کہ کیا لوگوں کو ان کو دیکھ کر انصاف ملے گا؟ جج کی کرسی پر بیٹھ کر روز مفاد عاملہ کی گولی کھارہے تھے۔رابندر ناتھ ٹیگور نے لکھاتھا کہ فیصلے کا لفظ خاموشی سے روتا ہے۔

ممتا بنرجی نے سندیش کھالی پر بی جے پی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنگال میں اب تک 454مرکزی ٹیمیں آچکی ہیں ۔لیکن منی پور میں جب خواتین برہنہ ہو کر چل رہی تھیں تو کتنی ٹیموں نے دورہ کیا تھا؟۔آپ بنگال سے کیوں ناراض ہیں اور بنگال کو کیوں بدنام کررہے ہیں ۔ٹرینوں کی منسوخی کے بارے میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ آج آپ اقتدار میں ہیں اس لیے ٹرینیں منسوخ کر رہے ہیں۔ لیکن جب بجلی جاتی ہے تو ٹرین نالے میں چلی جاتی ہے۔ پھر ٹرین آپ کا درد بن جائے گا۔ممتا نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ کتنی جگہوں پر ماؤں بہنوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ وہ خوف سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ لیکن بنگالی لڑکیوں کی بات کی جارہی ہے۔ممتا نے کہا، ہر کوئی مجھے کہتا ہےکہ ساری ٹیمیں بنگال کیوں آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میں دیدی نمبر ون نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام کی بہن ہوں، ممتا بنرجی

ممتا نے مودی سے کہا بنگال پر اتنا غصہ کیوں؟منی پور میں جب عورتیں برہنہ گھوم رہی تھیں تو آپ کہاں تھے؟ جب ہاتھررس میں خاتو ن کو زیادتی کے بعد جلایا گیا تو وہ کہاں تھا؟ممتا نے کہا کہ بنگالی خواتین کے لیے سب سے زیادہ محفوظ ہے۔کلکتہ محفوظ ترین شہروں میں سے ایک ہے، بین الاقوامی سطح پر پہچانا جاتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.