ETV Bharat / state

مہوا موئترا کا بی جے پی پر طنز، ماں میرے بدلے چیلنج کو قبول کرنے کو تیار - Lok Sabha Election - LOK SABHA ELECTION

Mohua Moitra Challenge BJP انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کرشنا نگر سے ترنمول کانگریس کے امیدوار مہوا مترا کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کے بعد مہوا کی ماں نے انہیں واٹس ایپ پر میسج کیا جسے انہوں نے بدھ کی سہ پہر اپنے ایکس پر پوسٹ کیا۔

مہوا موئترا کا بی جے پی پر طنز۔ماں میرے بدلے چیلنج کو قبول کرنے کو تیار

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 3, 2024, 8:59 PM IST

کرشنانگر: مہوا نے جو اسکرین شاٹ پوسٹ کیا ہے، اس میں دیکھا جا رہا ہے کہ بیٹی کے فون میں ماں کا نمبر ممی موبائل ایئرٹیل کے طور پر محفوظ ہے۔ انگریزی میں بھیجے گئے پیغام میں لکھا کہ آپ میرے نام پر پاور آف اٹارنی تیار کریں۔ اگر وہ (سی بی آئی) آپ کو گرفتار کرتے ہیں تو میں آپ کو نامزد کردوں گی۔ اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے مہوا نے لکھا کہ بی جے پی کے ای ڈی، سی بی آئی کے یومیہ لَو میل کو میری ماں کا جواب۔ ماں تم شیرنی ہو۔

ای ڈی نے مہوا کو گذشتہ ہفتے دہلی طلب کیا تھا۔ لیکن مہوا نے کہا کہ وہ انتخابات کی تیاریو ں کے سلسلے میں کرشنا نگر میں ہیں۔ انتخابی مہم چلارہی ہیں۔ دریں اثنا، مرکزی تفتیشی ایجنسی نے منگل کو مہوا اور ان کے دبئی کے معروف تاجر درشن ہیرانندانی کو تازہ سمن جاری کیا۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق دونوں سے فارن ایکسچینج ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزی کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔ اتفاق سے سی بی آئی نے حال ہی میں کلکتہ میں مہوا کی رہائش گاہ کی تلاشی لی تھی۔ اس کے بعد مہوا کے کرشنا نگر کی رہائش گاہ، ان کے ایم پی کے دفتر اور کریم پور کے گھر کی تلاشی لی گئی۔ کولکاتا کی رہائش دراصل مہوا کے والدین کی ہے۔ سی بی آئی کی تلاشی کے دوران مہوا کی ماں منجو مترا وہاں موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:باکسر وجیندر سنگھ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے - Vijender Singh Joins BJP

بدھ کی صبح ایک علاحدہ پوسٹ میںمہوا نے طنز کیاکہ بی جے پی کا دروازہ کھلا ہے۔ اس بار دور آجاؤ۔ ورنہ پتہ تہاڑ (جیل) ہوگا۔ اتفاق سے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اس وقت ایکسائز کرپشن کیس میں تہاڑ میں قید ہیں۔ ای ڈی نے کجریوال کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے۔ مہوا کی شکایت ہے، یہ بی جے پی کی انتقامی سیاست کے سوا کچھ نہیں ہے۔مہوا نے کہا کہ جس طریقے سے سیاسی پارٹیوں کے پاس طلبا تنظیم اور یوتھ تنظیم ہے ۔اسی طرح بی جے پی کے ای ڈی اور سی بی آئی کی یونٹ ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.