کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے بعد ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ بنگال میں 10 جولائی کو 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو نے ہیں۔ کولکاتا کے مانیک تلہ اسمبلی سے نامزد امیدوار کا نام پہلے سے ہی طے تھا۔ ترنمول کانگریس نے جمعہ کو سادھن پانڈے کی بیوی سوپتی پانڈے کے نام کا باضابطہ اعلان کیا۔
حکمراں جماعت نے ایک بار پھر ٹھاکر باڑی کی رکن اور ممتابالا ٹیگور کی بیٹی مدھوپرنا ٹھاکر کو بگدا حلقہ میں امیدوار بنایا ہے۔ بگدا اسمبلی حلقہ میں متوا سماج کے لوگوں کی اکثریت ہے۔ گزشتہ اسمبلی الیکشن کے نتائج پر نظر ڈالیں تو صرف مانک تلہ میں ترنمول کانگریس کو سبقت حاصل تھی۔اس کے علاوہ بقیہ 3 حلقوں یعنی بگدا، راناگھاٹ جنوبی اور رائے گنج میں ووٹوں کے لحاظ سے ترنمول کانگریس پیچھے ہے۔
2021 کے اسمبلی انتخابات کو دیکھیں تو بی جے پی نے ان تینوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ کرشنا کلیانی پہلے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔،مکت منی ادھیکاری پہلے بی جے پی کے ٹکٹ سے کامیاب ہوئے تھے لیکن اس مرتبہ پارٹی بدل کر ترنمول کانگریس ہیں۔
یہ مغربی بنگال کے چار اسمبلی حقلوں میں ضمنی انتخانات 10 جولائی کو
اب سوال یہ ہے کہ کیا ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ان تینوں سیٹوں پر آخر کار جیت پائے گی؟ اس کا جواب نتائج کے اعلان (13 جولائی) کے بعد مل جائے گا۔فی الحال ان چار اسمبلی حلقوں میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام پارٹیوں نے سرگرمیاں تیز کر دی