ETV Bharat / state

تہاڑ جیل انتظامیہ نے کجریوال اور ایمس کے ڈاکٹروں کی انسولین پر میٹنگ پوائنٹس کا انکشاف کیا - Delhi CM Kejriwal Health issue - DELHI CM KEJRIWAL HEALTH ISSUE

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی صحت سیاست کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ عام آدمی پارٹی اور تہاڑ جیل کے درمیان ہر روز ایک نیا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ معاملہ کیجریوال کو انسولین کی ضرورت سے متعلق ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ تہاڑ انتظامیہ نے اب کیا کہا۔

DELHI CM KEJRIWAL HEALTH ISSUE
DELHI CM KEJRIWAL HEALTH ISSUE
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 12:49 PM IST

نئی دہلی: تہاڑ جیل میں بند دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر عاپ اور تہاڑ جیل انتظامیہ کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اب تہاڑ جیل انتظامیہ نے نیا دعویٰ کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ایمس کے ڈاکٹروں کے ساتھ کیجریوال کی ویڈیو کانفرنسنگ کا اہتمام کیا تھا۔ بات چیت کے دوران کیجریوال نے ماہرین کے سامنے انسولین کی ضرورت پر بات نہیں کی اور نہ ہی ڈاکٹروں کو انسولین دینے کا مشورہ دیا۔

آپ کو بتا دیں کہ تہاڑ جیل انتظامیہ کا یہ بیان عام آدمی پارٹی کے اس الزام کے بعد آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جیل میں کیجریوال کو انسولین نہیں دی جا رہی ہے۔

عاپ لیڈر سوربھ بھاردواج نے یہاں تک کہہ دیا کہ جیل میں ذیابیطس کے ماہر ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں وہ خط دکھایا تھا جس میں تہاڑ کے ڈی جی نے ایمس سے ایک ماہر کا مطالبہ کیا تھا۔

ہفتہ کو ویڈیو کانفرنسنگ ہوئی تھی:

تہاڑ جیل انتظامیہ کے مطابق ہفتہ کے دن ایمس کے ڈاکٹروں کی اروند کیجریوال کے ساتھ طبّی مشورے کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ کروائی گئی تھی۔ یہ طبی مشورہ تقریباً 40 منٹ تک جاری رہا۔ ڈاکٹروں نے کیجریوال کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ کہا تھا کہ صحت کو لیکر کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں ہے۔ ڈاکٹروں نے تجویز کردہ ادویات جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔

کیجریوال کی اہلیہ نے کی تھی درخواست:

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال کی درخواست پر تہاڑ جیل انتظامیہ نے یہ ویڈیو کانفرنس کرئی تھی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق ایمس کے ماہر ڈاکٹروں کو گلوکوز مانیٹرنگ سینسر کے ریکارڈ اور کیجریوال کو دی جانے والی خوراک کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا تھا۔

جیل انتظامیہ نے ایل جی کو رپورٹ پیش کی تھی:

آپ کو بتا دیں کہ دو دن پہلے تہاڑ جیل انتظامیہ نے دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ کو کیجریوال کی صحت کی رپورٹ پیش کی تھی۔ جس میں بتایا گیا کہ کیجریوال کافی عرصے سے انسولین نہیں لے رہے ہیں۔ اس کے بعد عام آدمی پارٹی نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیجریوال کو جیل میں مارنے کی سازش رچی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.