میرٹھ: میرٹھ کے ذاکر کالونی میں ایک تین منزلہ رہائشی مکان ہفتہ کی شام اچانک منہدم ہوگیا۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد سمیت کل 15 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیم موقعے پر پہنچی اور ملبے سے پانچ لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا۔
اس حادثے میں اب تک ڈیڑھ سالہ بچی سمیت تین افراد کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف ٹیم ملبے کے نیچے دبے باقی لوگوں کو بچانے میں مصروف ہے۔ اس کام میں سونگھنے والے کتوں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔ شدید بارش کے درمیان رات گئے تک ریسکیو آپریشن جاری رہا۔
یہ حادثہ لوہیا نگر تھانہ علاقہ کی ذاکر کالونی میں ہفتہ کی شام تقریباً 5:15 بجے پیش آیا۔ منہدم ہونے والا مکان 35 سال پُرانا بتایا جا رہا ہے۔ مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مکان خستہ حال ہو چکا تھا۔ حادثے کے بعد اے ڈی جی، ڈی کے ٹھاکر، کمشنر سیلوا کماری جے، آئی جی نچیکیتا جھا، ایس ایس پی وپن ٹاڈا اور دیگر افسران موقعے پر موجود ہیں۔
ڈی ایم دیپک میڈا نے بتایا کہ اس حادثے میں ساجد (40)، ساجد کی بیٹی ثانیہ (15) اور ڈیڑھ سالہ لڑکی ثمرہ کی سمرا ہوگئی۔ ریسکیو ابھی بھی جاری ہے۔ کل آٹھ لوگوں کو ریسکیو گیا ہے جن میں سے تین کی موت ہو چکی ہے۔ مزید سات افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور انہیں نکالا جا رہا ہے۔ حادثہ بڑا ہے۔ تاہم بارش اور بھیڑ کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں کچھ رکاوٹیں آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ میں بڑا حادثہ، ٹرانسپورٹ نگر میں تین منزلہ عمارت گرنے سے 8 لوگوں کی موت، 28 زخمی
جانکاری کے مطابق لوہیا نگر تھانہ کی ذاکر کالونی میں ایک بزرگ خاتون نفو کا پرانا تین منزلہ مکان تھا۔ بارش کی وجہ سے ہفتہ کی شام یہ اچانک گر گیا۔ بہت سے لوگ اب بھی ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔
گھر کے نچلے حصے میں مویشی بھی موجود ہیں۔ کیونکہ گھر کے نچلے حصے میں دودھ کی ایک بڑی ڈیری چل رہی تھی۔ ڈویژنل کمشنر سیلوا کماری جے نے کہا کہ فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے اور فوج کے ساتھ ساتھ این ڈی آر ایف کی ٹیم کو بھی موقع پر بلایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سبحان خان نے خود کی جان خطرہ میں ڈال کر 9 لوگوں کی جان بچائی