ETV Bharat / state

اننت رادھیکا کی شادی کی وجہ سے ممبئی میں آج سے تین دن تک یہ سڑکیں بند رہیں گی - Anant Ambani wedding

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 12:08 PM IST

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی وجہ سے ممبئی کی کئی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے باندرہ کرلا کمپلیکس (BKC) میں کئی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو 15 جولائی تک گھر سے کام کرنے کو کہا ہے۔

Anant Ambani wedding
اننت رادھیکا کی شادی (IANS PHOTO)

ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی آج رادھیکا مرچنٹ سے شادی ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ممبئی کی تین سڑکیں عام لوگوں کے لیے تین دن کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ اس فیصلے کی وجہ سے باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی) میں کئی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو آج سے 15 جولائی تک تین دن گھر سے کام کرنے کو کہا ہے تاکہ ان کمپنیوں کے ملازمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

قابل ذکر ہے کہ اس ہائی پروفائل شادی میں ملک اور بیرون ملک سے کئی مشہور و معروف شخصیات شرکت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، بی کے سی میں ارب پتی مکیش امبانی کا جیو ورلڈ کنونشن سینٹر ہے، جس کی سڑکیں صرف مہمانوں کے لیے دوپہر 1 بجے سے آدھی رات تک کھلی رہیں گی اور عام لوگوں کے لیے یہ سڑکیں بند رہیں گی۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں غصہ ہے اور لوگ امبانی کی شادی تقریب کو سوشل میڈیا پر ٹرول کر رہے ہیں۔

یہ راستے بند رہیں گے

12 جولائی سے 15 جولائی تک کرلا ایم ٹی این ایل روڈ پر لکشمی ٹاور جنکشن سے دھیرو بائی امبانی اسکوائر ایونیو لین -3، انڈین آئل پٹرول پمپ اور ڈائمنڈ جنکشن سے ہوٹل ٹرائیڈنٹ تک گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا۔ اس کے علاوہ کرلا، ایم ٹی این ایل جنکشن، پلاٹینا جنکشن اور ڈائمنڈ جنکشن سے بی کے سی کنیکٹر برج کی طرف آنے والی گاڑیوں کو دھیرو بائی امبانی اسکوائر ایونیو/ انڈین آئل پٹرول پمپ میں داخلہ ممنوع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اننت رادھیکا کی سنگیت تقریب: پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے ریحانہ سے بھی زیادہ فیس وصول کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.