گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں سہ روزہ روحانی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوگا جس کی بنیاد اسلام میں امن اور انسانیت کا پیغام ہے اور اس حوالے سے باشندگان شہر گیا کو اہم پیغام دیا جائے گا۔ شہر گیا کے محلہ نیو کریم گنج میں واقع بلند میرج ہال میں سہ روزہ روحانی تربیتی پروگرام کا انعقاد ہوگا۔سہ روزہ روحانی ورکشاپ 24 فروری سے شروع ہوگا اور 26 فروری کو ختم ہوگا، اس حوالہ سے ورکشاپ آرگنائزنگ کمیٹی کے ایک رکن عطا الرحمان نے بتایا کہ صبح 9 بجے سے مغرب تک تین روزہ روحانی تربیتی ورکشاپ کے نام سے پروگرام کیا جارہا ہے۔ جس میں ملک و بیرون ملک کے مشہور و مقبول ترین شخصیت و شہرت یافتہ موٹیویشنل اسپیکر مربی انسانیت ڈاکٹر سعادت اللّٰہ خان تشریف لا رہے ہیں۔ موصوف اپنے انداز و لب و لہجے کے ذریعے لوگوں میں نمایاں تبدیلی لانے کا فن رکھتے ہیں۔ موصوف کا ملک و بیرون ملک میں ان کے انداز بیاں کا گہرہ اثر ہے۔
اب تک 485 ورکشاپ کے ذریعے تقریباً پچاس ہزار شرکاء مستفیض ہوئے ہیں اور 20 ملکوں میں سہ روزہ ورک شاپ ڈسکور يور سیلف کے نام سے انکے پروگرام منعقد ہوچکے ہیں۔ انسان کے اندر انسانیت آئے اور آدمی کے اندر آدمیت پیدا ہو اُنکی اسپیچ کے پیغام کی خاصیت ہوتی ہے۔ ملک کی سالمیت انسانیت کی بقاء حب الوطنی اور ملک کی ترقی و بہبود میں نمایاں کردار ادا کرنے کی صفات مزین کرنے کی صلاحیت پیدا کی جاتی ہےConclusion:آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا کہ اس ورکشاپ میں شامل ہونے کےلئے رجسٹریشن لازمی ہے۔ گیا میں یہ پہلا موقع ہے جب سعادت اللہ خان کی موثر تقریر ہوگی۔ اسکی تیاری کی جارہی ہے۔ اس میں طلباء و طالبات بھی شریک ہونگے۔