ETV Bharat / state

نبیﷺ کی شان میں گستاخی کی کوئی گنجائش نہیں: امام تنظیم ریاستی صدر مفتی ذوالفقارعلی - UAPA should be imposed against Yati - UAPA SHOULD BE IMPOSED AGAINST YATI

مظفرنگر کے مفتی ذوالفقارعلی نے اپنے بیان میں کہا کہ توہین رسالت کے ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں: مفتی ذوالفقارعلی
نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں: مفتی ذوالفقارعلی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2024, 2:40 PM IST

Updated : Oct 7, 2024, 3:41 PM IST

نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں: مفتی ذوالفقارعلی (Etv Bharat)

مظفر نگر (اتر پردیش): غازی آباد کے ڈاسنا مندر کے مہنت نرسنگھا نند کے ذریعے دیے گئے متنازع بیان بازی کے بعد جہاں پورے ملک میں اس کی سخت مذمت کی جا رہی ہے وہیں متنازعہ بیان بازی کے چلتے اتر پردیش میں بھی ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ مہنت کے دیے گئے بیان کو لے کر پورے ملک میں غم و غصے کی لہر ہے۔ جگہ ۔جگہ احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور اس مہنت کے اوپر سخت ترین کاروائی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اس مہنت نرسنگھا نند کے ذریعہ اس طرح کے بیانات دینے کا الزام ہے۔ عوام کو اس بات پر غصہ ہے کہ اس طرح کے بیانات وہ کیونکر دیتا ہے۔ ایک مہنت ہوکر اس کی سوچ پر عوام میں غم و غصے کی لہر ہے۔

رکن پارلیمنٹ اقرأ حسن کے بعد اب مظفر نگر کے امام تنظیم کے ریاستی صدر، مفتی ذوالفقار علی نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا ہے۔ نبیﷺ کے لیے ہماری جان بھی قربان ہے۔

مفتی ذوالفقار علی نے کہا کہ جس طریقے سے نرسنگھانند نے بیان دیا ہے اس کے بیان سے ملک کے تمام مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف اس طرح کی کاروائی ہونی چاہیے جس سے آئندہ کوئی بھی اس طرح کا شخص کسی بھی مذہبی رہنماؤں کے خلاف اس طرح کی بیان بازی نہ کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف اس کی گرفتاری سے کام نہیں چلے گا کیونکہ نرسنگھانند پہلے بھی اس طرح کی گستاخی کر چکا ہے۔ یوں اسلام اور نبی کے بارے میں کئی بار متنازعہ بیان بازی کر چکا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس طرح کی بیان بازی کرنے والے کے خلاف این ایس اے یا یو اے پی اے کی کاروائی کی جائے۔

مفتی ذوالفقار علی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک اور ہماری ریاست کا ماحول خراب نہ ہو اس لیے اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ اقرأ حسن جو کیرانہ سے رکن پارلیمنٹ ہیں اور ہماری بہن ہیں ان کا جو بیان آیا ہے وہ بہت قابل تعریف ہے کیونکہ انہوں نے بہت اچھا بیان دیا ہے اور بہت سلجھا ہوا بیان دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

میری اسلام کے ماننے والوں اور جاننے والے لوگوں سے یہی درخواست ہے کہ وہ جوش اور ہوش کے ساتھ کام لیں۔ ہمیں ملک میں امن و امان بنائے رکھنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے سامنے اپنی بات رکھنی ہے اس لیے میری سبھی سے گزارش ہے کہ امن و امان کو بنائے رکھیں اور اس طرح کا کوئی عمل نہ کریں جس سے اسلام کا نام خراب ہو۔

Last Updated : Oct 7, 2024, 3:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.