ETV Bharat / state

حراست میں نوجوان کی موت، انچارج سمیت پوری پولیس چوکی کومعطل کردیا گیا - Death of youth in custody - DEATH OF YOUTH IN CUSTODY

یوگیش کمار نوئیڈا کے چپیانہ علاقے میں ڈونالڈ پارٹی بیکری ورکشاپ میں کام کرتا تھا۔ ایک ساتھی نے اس پر لڑکی کو بھگا کر لے جانے کا الزام لگایا تھا۔ جس کی شکایت پولیس کو کی گئی۔ اس کے بعد اسے چپیانہ پولیس چوکی نے حراست میں لے لیا تھا۔ لیکن آج اس کی پولیس چوکی میں موت ہوگئی۔

حراست میں نوجوان کی موت، انچارج سمیت پوری پولیس چوکی کومعطل کردیا گیا
حراست میں نوجوان کی موت، انچارج سمیت پوری پولیس چوکی کومعطل کردیا گیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 12:10 PM IST

نوئیڈا: علی گڑھ کے ایک نوجوان یوگیش کمار کی گریٹر نوئیڈا کے بسرخ تھانہ علاقے کی چپیانہ پولیس چوکی میں دوران حراست میں موت ہو گئی۔گھر والوں کا کہنا کہ اس کے ساتھ تشدد کیا گیا۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یوگیش نے تولیہ سے لٹک کر خودکشی کی۔ لڑکی کے لاپتہ ہونے کے بعد نوجوان کو حراست میں لیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد انچارج سمیت پوری پولیس چوکی کو معطل کر دیا گیا ہے۔
مجسٹریٹ کی نگرانی میں لاش کا پنچایت نامہ درج کیا گیا ہے اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد لواحقین نے پولیس پر پیسے مانگنے کا الزام لگایا اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔ پولیس کے سینئر افسران نے لواحقین کو یقین دلایا ہے کہ پوسٹ مارٹم ڈاکٹروں کے پینل کے ذریعے کروایا جائے گا۔ واقعہ میں جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یوگیش کمار چپیانہ علاقے میں ڈونالڈ پارٹی بیکری ورکشاپ میں کام کرتا تھا۔ ایک ساتھی نے اس پر لڑکی کو بھگا کر لے جانے کا الزام لگایا تھا۔ جس کی شکایت پولیس کو کی گئی۔ اس کے بعد اسے چپیانہ پولیس چوکی نے حراست میں لے لیا تھا ۔لیکن آج اس کا چوکی کی جیل میں انتقال ہو گیا۔ واقعے کے بعد ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے، جس میں پولیس یوگیش کی لاش کو کار میں لے جا رہی ہے۔ وہاں موجود کچھ لوگوں کی پولیس کے ساتھ نوک جھونک بھی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:مغربی بنگال: مالدہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد ہلاک - Lightning Strikes
ڈی سی پی سنٹرل سنیتی نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد پوری پولیس چوکی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ فیلڈ یونٹ کو موقع پر بلا کر شواہد اکٹھے کیے گئے۔ لواحقین کو یقین دلایا گیا ہے کہ انسانی حقوق کمیشن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مزید کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.