گلبرگہ: گلبرگہ میں 2024 لوک سبھا انتخابات میں عوام میں ووٹنگ کرتے ہوئے کافی جوش وخروش دیکھا گیا۔ ریاست کرناٹک گلبرگہ حلقہ پارلیمان سے 2024 لوک سبھا انتخابات تیسرے مرحلے آج ووٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر کافی گرمی رہنے کے باوجود مرد، خواتین، نوجوان، اور بزرگ بڑی تعداد میں ووٹنگ کر تے ہوئے دیکھے گئے۔ گلبرگہ حلقہ پارلیمان میں پانچ اسمبلی حلقے آتے ہیں۔ جس میں کل 23 لاکھ 50 ہزار سے زائد ووٹرس موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ان میں مرد ووٹرس کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد، خواتین 11 لاکھ 44 ہزار سے زائد اور نوجوان 36 ہزار سے زائد ووٹرس موجود ہیں۔ آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی جس میں صبح 7 سے 11:30 صبح تک ووٹنگ بوتھ میں عوام کی بڑی تعداد رہی۔ اس کے بعد شام 4 بجے سے عوام کی تعداد بڑھتی گئی۔ شام 5 بجے تک ووٹنگ پولنگ 57 فصید رہی۔ یہاں پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گلبرگہ کانگریس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ملکارجن کھرگے کا حلقہ ہے۔ اس بار گلبرگہ حلقہ پارلیمان سے کانگریس پارٹی نے ڈاکٹر ملکارجن کھرگے کے داماد رادھا کرشنن ڈومنی کو میدان میں اتارا ہے۔ اور بی جے پی سے امیش جادو میدان میں ہیں۔ دیکھنا ہے کہ یہاں اس مرتبہ کس پارٹی کے امیدوار کو کامیابی حاصل ہوگی۔