ETV Bharat / state

صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن نے گستاخ رسولﷺ پر کارروائی کرنے کی مانگ کی - Protest against Ramgiri - PROTEST AGAINST RAMGIRI

احمد آباد میں صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن نے گستاخ رسولﷺ پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج منظم کیا۔ اور پولیس کمشنر، احمد آباد کے ذریعہ وزیر داخلہ امت شاہ کے نام ایک میمورنڈم کو دیا گیا، جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والے رام گیری کی گرفتاری کی مانگ کی گئی۔

The Sufi Khanqah Association ahmedabad demanded action against the insolent Prophet
صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن نے گستاخ رسولﷺ پر کارروائی کرنے کی مانگ کی (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 4:14 PM IST

احمد آباد: گزشتہ دنوں ہندو دھرم گرو رام گیری نے مبینہ طور پر شان رسالتﷺ میں گستاخی بھرا بیان دیا تھا، جس کے بعد مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں شدید احتجاج کیا گیا۔ اسی تناظر میں احمد آباد میں بھی احتجاج کیا گیا اور میمورنڈم دیا گیا۔ اب بھی کئی جگہوں پر ہمارے پیارے نبی پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کرنے والے دھرم گرو رام گیری کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ ایسے میں صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن، احمد آباد کے عہدیداروں نے وزیر داخلہ امت شاہ کے نام ایک میمورنڈم پولیس کمشنر، احمد آباد کو دیا، جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والے رام گیری کی گرفتاری کی مانگ کی گئی۔

مہاراشٹر کے دھرم گرو رام گیری کی گرفتاری کے سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے نام ایک میمورنڈم احمد آباد کے پولس کمشنر کو دیا گیا ہے، جس نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں جھوٹا حوالہ دے کر ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن گجرات یونٹ کے ریاستی ترجمان علامہ مولانا شاہنواز حسین مداری نے کہا کہ مہاراشٹر کے رام گیری نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کی ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں سماجی ہم آہنگی درہم برہم ہے۔ ماحول بگڑتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے رام گیری کے خلاف کارروائی کرنا بالکل ضروری ہے۔ گستاخ رسول پر سخت کارروائی کرنے کی ہم مانگ کرتے ہیں۔

اس موقع پر صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن کے کئی سرکردہ عہدیداران جن میں ضلع صدر احمد آباد صوفی شاہ یاسین شاہ، سٹی صدر احمد آباد عارف نیاز علی شاہ، عمران باپو عرف پھول علی شاہ، اختر باپو رفاعی، ایوب باپو رفاعی، سید عرفان باپو مداری، یعقوب خان شامل تھے۔ بابا بخاری، ستار بھائی بخاری، میو بھائی بخاری، عمران بھائی مداری، ببلو شاہ مداری، صوفی شیر ولی خان، رفیق شیخ، عبید اللہ وارثی، اور شاہ رخ بھائی مداری، صہیب بابا معصومی مداری وغیرہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف اورنگ آباد کے مختلف مقامات پر احتجاج، رام گری مہاراج پر کارروائی کا مطالبہ - Protest against Ramgiri maharaj

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.