نئی دہلی: دہلی کے شاہجہان آباد میں ماہ صیام میں بازار کی رونقیں قابل دید ہوتی ہیں۔ جہاں دکانیں قمقموں کی روشنی سے چکا چوند رہتی ہیں۔ وہیں بازاروں میں خریداروں کا جم غفیر نظر آتا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد پر مٹیا محل بازار کو خصوصی طور پر سجایا جاتا ہے۔ خریدار دور دور سے اس شاہراہ میں موجود بیکری کی دکانوں سے مختلف اقسام کے لذیذ بریڈ، شیر مال، میوہ، پراٹھے اور فروٹ کیک کی خریداری کرنے آتے ہیں۔
رحمتوں کے اس مقدس مہینے میں عبادت کے ساتھ ساتھ دسترخوان پر موجود لذیذ پکوانوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ جہاں افطار میں کھجور، پھلوں اور مختلف قسم کے پکوان سے دسترخوان وسیع کیا جاتا ہے۔ ویسے ہی سحر کے وقت کھجلہ وپھینی کے علاوہ بیکری میں تیار شیرمال، میوہ کیک، پراٹھے اور بٹر جام شیرمال، دسترخوان کی زینت بنتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ماہ رمضان المبارک کے دوران دوسری ریاستوں کے باروچیوں کی ممبئی میں زبردست مانگ - Ramadan 2024
دہلی کے شاہجہان آباد میں ماہ صیام میں بازار کی رونقیں قابل دید ہوتی ہیں۔ جہاں دکانیں قمقموں کی روشنی سے چکا چوند رہتی ہیں۔ وہیں بازاروں میں خریداروں کا جم غفیر نظر اتا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد پر مٹیا محل بازار کو خصوصی طور پر سجایا جاتا ہے خریدار دور دور سے اس شاہ راہ میں موجود بیکری کی مختلف دکانوں سے مختلف اقسام کے لذیذ بریڈ شیر مال میوہ پراٹھے اور فروٹ کیک کی خریداری کرنے آتے ہیں۔
بیکری مالکان رمضان میں خصوصی طور پر نئے نئے ذائقوں سے عوام کو روبرو کراتے ہیں تاکہ ماہ مقدس میں خریداروں کو بہتر ذائقہ فراہم کر سکیں اور خریدار بھی نئے ذائقہ کے لیے پرانی دہلی کے بازاروں کی طرف کوچ کرتے ہیں۔ ایسے ہی ایک خریدار نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ لکشمی نگر میں رہتے ہیں لیکن گزشتہ 20 برسوں سے پرانی دہلی میں بیکری آئٹمز کی خریداری کرنے آ رہے ہیں۔
فصیل بند شہر کے رہائشیوں کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں سحر کے وقت دودھ کے ساتھ بیکری میں تیار شدہ شیرمال کھاتے ہیں۔ اسی لیے بیکری مالکان بھی انہیں وہ ذائقہ چکھانے میں کوئی کسر چھوڑنا پسند نہیں کرتے۔ بلکہ جو ذائقہ رمضان میں تیار شیرمال میں ہوتا ہے وہ عام دنوں میں مل پانا کافی مشکل ہوتا ہے۔