ETV Bharat / state

اکبر نگر میں وزیر اعلیٰ کے ذریعہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا - PLANTATION DRIVE IN UP

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 12:24 PM IST

اکبر نگر میں زمینی تباہی کے بعد وزیر اعلیٰ شجرکاری کی مہم کا آغاز کریں گے۔ یوپی میں شجرکاری مہم کے تحت 36 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ اس کی ابتدا اکبر نگر سے ہوگی۔

The plantation drive will be launched by the Chief Minister in Akbar Nagar
اکبر نگر میں وزیر اعلیٰ کے ذریعہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا (PHOTO Credit Etv Bharat)

لکھنؤ: 20 جولائی کو ریاست بھر میں 36.46 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ اس میگا مہم کا آغاز وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ لکھنؤ کے اکبر نگر میں سومترا جنگل میں پودے لگا کر کریں گے۔ اس پروگرام کے پیش نظر ریاستی وزیر برائے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (آزادانہ چارج) ڈاکٹر ارون کمار سکسینہ نے آج اکبر نگر میں منعقد ہونے والے پروگرام کا معائنہ کیا اور اس کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے عہدیداروں کو مناسب ہدایات بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بین الاقوامی پلانٹ ہیلتھ ڈے 2024: جانیے کہ کیوں انسان پودوں کے لیے نقصان دہ ہو رہا - International Day Of Plant Health

معائنہ کے دوران وزیر جنگلات نے محکمۂ جنگلات کی جانب سے لگائے جانے والے پودے کو دیکھا اور افسران کو ہدایت دی کہ کسی بھی صورت میں پودے لگانے کے بعد جہاں بھی ضرورت ہو، پودے کی حفاظت کے لیے وسیع انتظامات کیے جائیں۔ ٹری گارڈ لگا کر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی حالت میں پودا سوکھ نہ پائے یا مرجھا نہ جائے۔ انہوں نے سومترا جنگلات میں آملہ، املی، نیم، مہوا، پیپل، پاکڑ اور ساگون وغیرہ کے پودے ترجیحی بنیادوں پر لگانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ سومترا جنگل میں عوام کی طرف سے دس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ جن کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے محکمۂ جنگلات کے افسران سخت انتظامات کریں گے۔ اس کے علاوہ پودوں کی آب پاشی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ معائنہ کے دوران چیف فاریسٹ کنزرویٹر محترمہ رینو سنگھ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر لکھنؤ شیتانشو پانڈے اور محکمۂ جنگلات کے افسران اور ملازمین موجود تھے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ اکبر نگر کے ان ہی مقامات پر پودا لگانے کی مہم کا آغاز کریں گے جہاں پر ایک ماہ قبل گھنی آبادی تھی۔ تقریباً 1700 مکانات تعمیر تھے جس میں ہزاروں کنبے آباد تھے کہ حکومت نے آبادی کو غیر قانونی قرار دے کر کے ہفتوں بلڈوزر کے ذریعے انہدامی کارروائی کی اور اکبر نگر کا علاقہ پورا میدان میں تبدیل کر دیا گیا اور یہیں سے پودا لگانے کی مہم شروع ہوگی اور پورے ریاست میں تقریباً 36 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.