ETV Bharat / state

امرود کے پتے ذیابیطس، وزن میں کمی، دانت کے درد یا منہ کی سوجن کم کرنے میں بہت فائدے مند - Guava Leaves For Health - GUAVA LEAVES FOR HEALTH

یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ امرود ہمارے لئے بہت مفید ہے مگر اس کے پتے بھی پھل کی طرح غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ امرود کے پتے چبانے سے ذیابیطیس بھی کنٹرول میں رہتی ہے اورمنہ کے اندر کے مسائل سے بھی نجات ملتی ہے۔ جانیئے امرود کے پتے چبانے کے فوائد...

امرود کے پتوں سے فائدے
امرود کے پتوں سے فائدے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 2:09 PM IST

حیدرآباد: امرود کے فوائد تو سبھی جانتے ہیں لیکن اس کے پتوں کے بارے میں ہر کوئی نہیں جانتا۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ امرود ہی نہیں بلکہ اس کے پتے بھی بہت غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ ذیابیطیس کو کنٹرول تو کرتا ہے ساتھ ہی منہ کی کئی ایک بیماریوں میں بھی فائدے مند ہوتا ہے۔ یہ منہ کی صحت سے لے کر مسوڑھوں کے مسائل اور یہاں تک کہ دانت کے درد تک کے مسائل ان پتوں کے چبانے سے حل ہو سکتے ہیں۔

امرود کے پتوں میں وٹامنز پائے جاتے ہیں:

امرود کے پتوں میں فائبر، وٹامن سی، اے، پوٹاشیم اور مینگنیج ہوتا ہے جو کہ صحت کے لیے اچھا ہے۔ ان کے پتوں میں مسوڑھوں کی سوجن ختم کرنے کی بھی خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ زخموں کو بھرنے میں مدد کرتا ہے۔ امرود کے پتوں میں موجود اینٹی مائکروبیل خصوصیات منہ کے مسائل کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

اگر آپ دانتوں اور مسوڑھوں کے مسائل سے دوچار ہیں تو اس وبا سے نجات کے لیے آپ اسے چبا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ امرود کے پتوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر گرم پانی میں ابالیں اور اس پانی سے گارگل کریں تو آپ کے مسوڑھوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

قبض سے لے کر جِلد کی دیکھ بھال تک بہت سے مسائل کا حل:

جرنل آف ڈینٹل ریسرچ میں شائع ہونے والی 2014 کی ایک رپورٹ کے مطابق امرود کے پتوں میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات ہوتی ہیں جو دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماری میں کارآمد ہوتی ہیں۔ اگر کسی کے مسوڑھوں سے خون آرہا ہے تو اسکے پتے چبانے سے یہ بیماری بھی جاتی رہیگی۔

اس تحقیق میں برازیل کے مشہور ڈینٹسٹ ڈاکٹر ڈیوڈ جانسن نے حصہ لیا۔ 'انہوں نے کہا کہ دانتوں اور مسوڑھوں کے مسائل میں مبتلا افراد کو امرود کے پتے کھانے سے فائدہ ہوگا۔'

امرود کے پتے نہ صرف منہ کی صحت کے لیے اچھے ہیں بلکہ کہا جاتا ہے کہ یہ دیگر مسائل سے بچاؤ میں بھی بہت اچھا کام کرتے ہیں۔ وٹامن سی کے ساتھ ان پتوں میں اینٹی الرجک خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ اس لیے یہ سردی، کھانسی اور گلے کی خراش کو کم کرنے کا کام کرتے ہیں۔

امرود کے پتے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ اسی طرح فائبر سے بھرپور ان پتّوں کو کھانے سے بدہضمی اور قبض جیسے مسائل کم ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہاضمہ صحت بہتر ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق امرود کے پتے جسمانی اضافی وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.