ETV Bharat / state

یوپی میں ایک اور قتل، مسجد کے امام کو فون پر گھر سے باہر بلایا، اور سینے میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا - Murder in Moradabad

مرادآباد کے کٹگھر تھانہ علاقے کے بھینسیا گاؤں میں صبح سویرے گاؤں کی بڑی مسجد کے امام کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مولانا 15 سال تک بھینسیہ کی بڑی مسجد کے امام رہے۔ وہ رام پور ضلع کے رہنے والے تھے۔ وہ اپنی بیوی اور 6 بچوں کے ساتھ بھینسیا گاؤں میں ہی مکان بناکر مقیم تھے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 11, 2024, 3:28 PM IST

The imam of the mosque was called out of the house on the phone, and was shot in chest and killed
مسجد کے امام کو فون پر گھر سے باہر بلایا، اور سینے میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا (ETV Bharat)

مرادآباد: یوپی کے مرادآباد کے بھینسیا گاؤں کی بڑی مسجد کے امام مولانا اکرم کو منگل کی صبح گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آوروں نے انہیں گھر سے باہر بلایا اور سینے میں گولی مار دی۔ امام رام پور ضلع کے رہنے والے تھے جو بھینسیا گاؤں کی مسجد میں 15 سال سے امامت کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک گھر بنایا اور یہاں رہنے لگے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ امام کی کسی سے بھی کوئی دشمنی نہیں تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے تھوڑے فاصلے پر 312 بور کا پستول برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

21686325

21686325 (21686325)

یہ بھی پڑھیں:

  • ایک اور قتل کے واقعہ کی کہانی

پرتاپ گڑھ میں جمعیت علما سے وابستہ مولانا محمد فاروق قاسمی کا کلہاڑی سے بہیمانہ قتل، حالات کشیدہ - brutal killing religious scholar In Pratapgarh

بتایا گیا ہے کہ مرادآباد کے کٹگھر تھانہ علاقے کے بھینسیا گاؤں میں صبح سویرے گاؤں کی بڑی مسجد کے امام مولانا اکرم کو حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مولانا اکرم 15 سال تک بھینسیہ کی بڑی مسجد کے امام رہے۔ وہ رام پور ضلع کا رہنے والے تھے۔ وہ اپنی بیوی اور 6 بچوں کے ساتھ بھینسیا گاؤں میں مکان بنا کر رہ رہے تھے۔

صبح 4 بجے فون آیا: مولانا اکرم اپنے گھر کی دوسری منزل پر سو رہے تھے۔ پھر صبح چار بجے کسی نے فون کیا۔ فون پر بات کرنے کے بعد مولانا دوسری منزل سے نیچے آگئے۔ جیسے ہی وہ باہر آئے، حملہ آوروں نے مولانا کو پکڑ لیا، ان کے گھر کے قریب ایک کھنڈر میں لے گئے اور انہیں بندوق سینے سے لگا کر گولی مار دی۔ گولی لگتے ہی مولانا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریا نے بتایا کہ بھینسیا گاؤں میں مسجد کے امام کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر 312 بور کا پستول پڑا ہوا ملا۔ گاؤں کے لوگوں اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.