ETV Bharat / state

سابق وائس چانسلر اسکولی بچوں میں روشن کر رہے ہیں علم کی شمع - Free Education For School Children - FREE EDUCATION FOR SCHOOL CHILDREN

موجودہ وقت کو مادیت پرستی کا دور کہا جاتا ہے، جہاں ہر انسان کوئی قدم اٹھانے سے قبل اپنا مفاد پیش نظر رکھتا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو معاشرے کے تئیں ہمیشہ فکرمند رہتے ہیں اور مفادات سے بالاتر ہوکر کام کرتے ہیں۔

سابق وائس چانسلر اسکولی بچوں میں روشن کر رہے ہیں علم کی شمع
سابق وائس چانسلر اسکولی بچوں میں روشن کر رہے ہیں علم کی شمع (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2024, 3:20 PM IST

بھاگلپور: بھاگلپور کی ایک معروف شخصیت ڈاکٹر فاروق علی کئی بڑوں عہدوں پر فائز رہنے کے بعد وہ اپنے گھر پر آرام کرنے کے بجائے سماج میں درس و تدریس کے کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق علی جیسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو معاشرے کے تئیں ہمیشہ فکرمند رہتے ہیں اور مفادات سے بالاتر ہوکر کام کرتے ہیں۔

سابق وائس چانسلر اسکولی بچوں میں روشن کر رہے ہیں علم کی شمع (Etv bharat)

یہاں تک کہ وہ بسا اوقات اپنے محلے کے پرائمری اسکول میں بھی پڑھانے کے لیے چلے جاتے ہیں۔ حال ہی میں وہ بھاگلپور کے سب سے پرانے محلے سرائے میں واقع پرائمری اسکول میں پڑھاتے نظر آئے۔ انہوں نے اسکول میں پہنچ کر بچوں کو پڑھایا اور حوصلہ افزائی کی۔ اور اس موقع پر بچے بیحد خوش ہوئے اور انہیں کی طرح بڑا آدمی بن کر ملک و قوم کی خدمت کا عزم کیا۔ اسکول ٹیچر نے بھی سابق وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق علی نے اپنی طرف سے بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیں۔ جسے پاکر بچوں کا خوش ہونا طبعی بات تھی۔ تلکا مانجھی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور چھپرہ یونیورسٹی بہار کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی نے کہا کہ حکومت نے رائٹ ٹو ایجوکیشن قانون کے تحت تعلیمی ادارے تو فراہم کر دیے ہیں لیکن جب تک معیاری تعلیم کو یقینی نہیں بنایا جائے گا اس وقت تک معاشرے میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔

تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی معاشرے میں بذات خود تبدیلی نہیں آتی بلکہ سماج کے ہر طبقے کے لوگوں کو اپنی ذمہ داری اٹھانی پڑتی ہے، اکیلے ڈاکٹر فاروق علی سے سماج میں تبدیلی یکسر ممکن نہیں، لیکن ان کا یہ قدم قابل تقلید ضرور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Happy Teachers day یوم اساتذہ پر خصوصی رپورٹ: ٹیچرس ڈے کا تاریخی پس منظر -

یوم اساتذہ: ٹیچرس ڈے کی اہمیت، تاریخ کے عظیم ترین اساتذہ اور ان کے اقوال - Happy Teachers day 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.