ETV Bharat / state

گیا: بہار کے حجاج کرام کے پہلے قافلے کی گھنٹوں تاخیر سے گیا ہوائی اڈہ پر آمد - Haj Pilgrims 2024 - HAJ PILGRIMS 2024

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ریاست بہار کے حجاج کرام کے پہلے قافلے کی واپسی منگل کی دوپہر کو ہوئی۔ اسپائس جیٹ کے دو طیاروں سے تین سو حجاج کرام پر مشتمل پہلا قافلہ جدہ سےگیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچا ہے۔

haj pilgrims
haj pilgrims (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 10:12 PM IST

گیا: فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد بہار کے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ گیا ہوائی اڈہ سے چھ دنوں میں واپسی کا یہ سلسلہ مکمل ہوگا۔ حالانکہ پہلے دن منگل کو ہی حجاج کرام کا طیارہ وقت مقررہ سے گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچا، اس سے قبل ریاستی حج کمیٹی کے چئیرمین الحاج عبد الحق، محکمہ اقلیتی بہبود پٹنہ کے سکریٹری سہیل احمد، سی او حج بھون پٹنہ، نوڈل آفیسر راہل کمار اور رضا کاروں نے گیا ہوائی اڈہ پر ححاج کرام کا والہانہ استقبال کیا۔

HAJ PILGRIMS 2024 (Etv bharat)

اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے متعدد حجاج کرام نے مکہ مکرمہ ومدینہ منورہ کے انتظامات کی ستائش کی جبکہ کچھ حجاج کرام نے کہاکہ اس بار خیمہ کی کمی واقع ہوئی جسکی وجہ سے حجاج کرام کو پریشانیاں تو ہوئیں لیکن سارے ارکان آسانی اور بحسن و خوبی ادا ہوئے۔ شدید گرمی کے سبب حاجیوں کی موت بھی ہوئی لیکن گیا سے جانے والے حاجیوں میں سبھی سلامت خیر و عافیت کے ساتھ رہے۔

حاجی سید اصدق، حاجی عبدالقادر اور حاجی نصیر الدین نے کہا کہ سفر میں کچھ پریشانیاں ہوتی ہیں لیکن وہ تکلیف دہ اس لئے نہیں ہوتی ہیں کیونکہ یہ بھی ایک آزمائش ہوتی ہے۔ ساتھ ہی کہاکہ ملک و ریاست کی خوشحالی و خیر سگالی اور امن وامان کے لیے بھی دعائیں کیں ہیں۔ اللہ سے یہی دعا ہے کہ ہم آپسی اتحاد کے ساتھ رہیں۔ ملک میں امن وسلامتی اور خوشحالی و ترقی ہواپنوں سے ملکر ہوئے نمناک ہوئے ہیں۔ وہیں گیا ہوائی اڈے پر اپنوں سے ملنے کے لیے حجاج کرام کے رشتہ دار دوست و احباب بے تاب نظر آئے۔ گھنٹوں کڑی دھوپ میں قطار بند ہو کر وہ اپنے عزیزوں کا انتظار کرتے رہے۔

جب حجاج کرام ٹرمینل سے باہر نکلے تو ان کے اپنوں نے ایک دوسرے کو دعاؤں کے تبادلے کے ساتھ گلے ملے اور اس دوران وہ نمناک بھی ہوئے۔ اپنوں کی خیریت جانی، دعائیں دیں اور کہا کہ رب کے حضور ملک و ملت اپنے پرائے سبھی کے لیے دعائیں مانگی ہیں۔ وہیں حجاج کرام کے رشتے دار دوست واحباب بڑی تعداد میں ہوائی اڈہ پر پہنچے تھے۔ اس دوران رشتے داروں نے حجاج کرام کو گلدستہ اور ہار پیش کر ان کا استقبال کیا اور اس دوران ایئر پورٹ اجتماعی دعا بھی ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.