ETV Bharat / state

فلم ہمارے بارہ کے یہ تین ڈائیلاگ ہٹانے کا مطالبہ - Hamare Baarah

مختلف تنظیموں کی جانب سے فلم ہمارے بارہ کے تین ڈائیلاگ ہٹانے کا کافی زوروں سے مطالبہ جاری ہے۔ قبل ازیں بامبے ہائی کورٹ نے فلم ہم دو ہمارے بارہ کی ریلیز کی اجازت دے دی تھی۔

The demand to remove these three dialogues from the film hamare baarah
فلم ہمارے بارہ کے یہ تین ڈائیلاگ ہٹانے کا مطالبہ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 5:31 PM IST

ممبئی: اداکار انو کپور کی فلم 'ہمارے بارہ' مسلسل خبروں میں ہے۔ جب سے اس کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے اس پر مشکلات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ یہ فلم تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ یہ فلم 7 جون کو ریلیز ہونے والی تھی اس سے پہلے 5 جون کو ممبئی ہائی کورٹ نے اس کی ریلیز پر 14 جون تک پابندی لگا دی تھی۔ لیکن 7 جون کو ہائی کورٹ نے میکرز کو قابل اعتراض مکالموں کو ہٹانے کا حکم دیا. جسے درخواست گزار نے قبول کر لیا ہے۔ اس کے بعد فلم ریلیز ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بامبے ہائی کورٹ نے فلم ہم دو ہمارے بارہ کی ریلیز کی اجازت دے دی، لیکن شرائط کیا ہیں جاننے کے لیے پڑھیے - Hum Do Hamare Baarah

حالانکہ میکرز کا کہنا ہے سی بی ایف سی کے پاس ہونے کے باوجود عدالت نے 'ہمارا بارہ' کو اس میں مزید کٹوتیاں کرنے کو کہا ہے۔ عام طور پر جب کوئی فلم کی ریلیز کو روکنے کے لیے عدالت جاتا ہے تو عام طور پر اس درخواست پر غور نہیں کیا جاتا کہ فلم کو سنسر بورڈ نے کلیئر کر دیا ہے۔

7 جون کو بالی ووڈ ہنگامہ کو فلم میں کیا ہٹایا جائے اس کی فہرست ملی جسے CBFC نے منظور کیا تھا۔ فلم میں تین ڈائیلاگ کو ہٹانے کے لیے کہا گیا ہے ۔ فلم کے آغاز میں نعرۂ تکبیر 'اللہ اکبر' کو دبا دیا گیا تھا۔ دوسرے سنسر شدہ ڈائیلاگ تھے 'شوہر مجاز خدا ہوتا اور مجاز خدا کے خلاف جانا ہے کفر ہے اور کفر کی سزا سزائے موت ہے اور 'عورت کو شلوار کے ناڑے کی طرح ہونا چاہیے جب تک وہ اندر رہے گی۔ تبتک بہتر رہے گی۔

اظہر باشا تمبولی کی جانب سے دائر درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فلم سینماٹوگراف ایکٹ 1952 کی دفعات کی مکمل خلاف ورزی کرتی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ مسلم خواتین کو معاشرے میں کوئی آزادانہ حقوق حاصل نہیں ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق بنانے والوں نے قرآن کی آیت کی غلط تشریح کی ہے۔ مزید برآں، CBFC نے 'بازارو عورت' اور 'اسلام' کے الفاظ کو 'مذہب' سے بدلنے کو کہا تھا۔ فلم میں مولانا کا بولا گیا ڈائیلاگ، 'اپنی کھیتی باڑی کرو... زیادہ سے زیادہ مسلمان پیدا کرو'، ہٹا دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.