ETV Bharat / state

گیا: ضلع میں عازمین حج کی تربیت اور ٹیکہ کاری کی تاریخ متعین نہیں ہے - Haj Pilgrims Vaccination in Gaya - HAJ PILGRIMS VACCINATION IN GAYA

Vaccination of Haj Pilgrims in Gaya: گیا ایئرپورٹ سے بہار کے عازمین حج کی پرواز کی تاریخ قریب ہے۔ لیکن ابھی تک یہاں ضلع میں عازمین حج کی تربیت اور ٹیکہ کاری کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ ضلع انتظامیہ کی سطح سے حج کے تعلق سے دوسری تیاریاں کی جارہی ہیں۔ چیف سکریٹری نے گزشتہ روز ہی تربیت اور ٹیکہ کاری کی تاریخ جلد متعین کرنے کی ہدایت دی تھی۔

The date of training and vaccination of Haj pilgrims in Gaya district is not fixed

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 2:28 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں عازمین حج کی تربیت اور ٹیکہ کاری کی تاریخ متعین نہیں ہوئی ہے۔ اس حوالہ سے اب تک عازمین حج کو معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں کہ کب اور کہاں کیمپ لگنے ہیں؟۔ جب کہ نیا شیڈول بھی آچکا ہے اور اس کے مطابق یہاں سے 9 مئی سے پرواز کا سلسلہ شروع ہوگا۔ تاخیر کے سبب پریشانی بڑھ سکتی ہے کیونکہ پرواز کے قریب وقت میں اگر کیمپ لگے گا تو عازمین کو بھاگ دوڑ زیادہ کرنی ہوگی اور اس وجہ سے مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ضلع اقلیتی فلاح افسر راہل کمار نے بتایا کہ بہار سے دو مرحلوں میں عازمین حج روانہ ہوں گے۔ اس بار بھی کولکاتا اور گیا سے پرواز ہوگی۔ شیڈول آگیا ہے، پہلے اُمید تھی کہ 26 مئی سے پرواز کا سلسلہ شروع ہو گا۔ لیکن اب شیڈول کے مطابق واضح ہو گیا ہے کہ پرواز 9 مئی سے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

Gaya Vaccination On June 3 گیا میں عازمین حج کی تین جون کو ہوگی ٹیکہ کاری

انہوں نے کہا کہ حج بھون سے تربیت اور ٹیکہ کاری کیمپ کے تعلق سے کوئی جانکاری فراہم نہیں کی ہے۔ اگر وہاں سے لیٹر موصول ہوا تو آئندہ چار پانچ دنوں میں تربیت اور ٹیکہ کاری کی تاریخ متعین کردی جائے گی۔ حسب روایت اس بار بھی سبھی انتظامات ہوں گے۔ ٹیکہ کاری کی لیے ابھی ویکسن ضلع محکمۂ صحت کو دستیاب نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تربیتی سرٹیفکیٹ، ہیلتھ سرٹیفکیٹ یہیں سے ضلع گیا کے عازمین حج کو دیے جائیں گے۔ انہوں نے عازمین حج کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یہاں گیا ایئرپورٹ یا ضلع سطح پر جو بھی انتظامات کرانے ہیں وہ وقت پر کرلیے جائیں گے۔

جب کہ ایک عازم سعید عالم نے کہا کہ گرمی کے ایام ہیں۔ اچانک وقت اور تاریخ کے اعلان سے ان عازمین حج کو جو ضعیف ہیں انہیں پریشانی ہوگی۔ تربیت تو پہلے ہی ہونی چاہیے تاکہ عازمین حج کو کوئی کنفیوژن ہو تو وہ وقت پر دور کرلیں۔ لیٹ لطیفی سے ہمیشہ پریشانی ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.