ETV Bharat / state

ملکی آئین خطرے میں، بی جے پی کو اقتدار سے دور کرنے، ملک کو بچانے کی عوام کی ذمہ داری: کے رحمان خان

Indian Constitution is in Danger ،Save India by Remove BJP from Power: سابق مرکزی وزیر و کانگریس سینئر لیڈر ڈاکٹر کے رحمان خان نے کہا ہے کہ دیش کا دستور خطرے میں پڑ گیا ہے، عوام کو چاہیے کہ وہ بی جے پی کو اقتدار سے دور کرے اور ملک کو بچائے۔

The constitution of the country is in danger, it is the responsibility of the people to save the country by removing BJP from power: K Rahman Khan

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 11:56 AM IST

دیش کا دستور خطرے میں ہے، بی جے پی کو اقتدار سے دور کرنے اور ملک کو بچانے کی عوام کی ذمہ داری: کے رحمان خان

بنگلور: اننت کمار ہیگڑے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی ہیں، جسے مسلم و دلت سماج کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اننت کمار ہیگڑے نے گزشتہ 5 برسوں میں پارلیمنٹ کے اندر مسائل کو لے کر کوئی آواز نہ اٹھائی، لیکن پارلیمنٹ کے باہر اننت کمار ہیگڑے کی جانب سے ملک کے دستور کے خلاف بیان بازی جاری ہے۔ اننت کمار ہیگڑے نے سن 2019 میں کہا تھا کہ بی جے پی اقتدار میں آئی ہی اس لیے ہے کہ دیش کے دستور وکانسٹی ٹیوشن کو تبدیل کیا جائے۔ اب چوں کہ پارلیمنٹ الیکشن 2024 قریب ہیں، اس ایم پی نے پھر سے یہی راگ الاپا ہے، اور کہا ہے کہ ملک کا دستور بدلنے کے لیے پارلیمنٹ میں 400 سیٹوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس معاملہ پر کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر کے رحمان خان نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر کے رحمان خان نے کہا کہ ایک ایم پی کا کھلے عام یہ کہنا کہ دستور میں تبدیلی کی جائے گی، واضح کرتا ہے کہ بی جے پی کا چھپا ایجنڈا کیا ہے اور اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ بھارت کا دستور یقیناً خطرے میں ہے۔ کے رحمان خان نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اگلے انتخابات 2024 میں اپنے ووٹ کے ذریعہ فیصلہ کریں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے دور کرکے ملک کی جمہوریت و دستور کا تحفظ کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.