ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: بچوں کو چند گھنٹے میں بازیاب کرایا گیا، اغوا کار گرفتار - MP KIDNAPPING CASE - MP KIDNAPPING CASE

children were rescued within hours: ریاست مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع کے کھاتے گاؤ تھانہ علاقہ سے تین بچوں کو پولیس نے چند گھنٹوں میں بازیاب کرالیا۔ جب کہ اغوا کار کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ دیواس میں بچوں کو چند گھنٹے میں بازیاب اور اغوا کار کو گرفتار کرنے پر عوام میں خوشی کی لہر ہے۔

بچوں کو چند گھنٹے میں بازیاب کرایا گیا، اغوا کار گرفتار
The children were rescued within hours, the kidnappers arrested (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 6, 2024, 2:21 PM IST

بچوں کو چند گھنٹے میں بازیاب کرایا گیا، اغوا کار گرفتار (ETV Bharat Urdu)

اندور: مدھیہ پردیش میں جمعرات کی شب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پہ تیزی سے گردش کرنے لگا جس میں ایک شخص تین بچوں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو دیواز ضلع کے کھاتے گاؤں کا ہے۔ جہاں انیس نامی شخص اپنی دو بیٹی عنایہ (3) عمیرہ (7) اور رومان (9) کے ساتھ شادی تقریب میں پہنچا تھا۔ بچے شادی تقریب میں کھانا کھاتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں یہ شخص بھی ان کے پاس بیٹھا ہوا ہے۔ مگر کچھ وقفہ کے بعد جب گھر والوں کو بچے کہیں دکھائی نہیں دیے تو انہوں نے تلاش شروع کی۔ جب بچے کہیں نہیں ملے تو معاملہ پولیس تھانے پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:

اغوا اور تاوان کا عجیب وغریب واقعہ - Youth Created Fake Kidnapping

جیسے ہی بچے کی گمشدگی کی خبر علاقہ میں پھیلی، اس کی وجہ سے پورے علاقہ میں سنسنی چھا گئی۔ پولیس نے تفتیش کی تو یہ شخص بچوں کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ہی اغوا کار کو گرفتار کر لیا اور بچوں کو صحیح سلامت برآمد کر لیا ہے۔ بچوں کی برآمدگی کی خبر جب علاقہ میں پہنچی تو کثیر تعداد میں لوگ تھانے پر جمع ہو گئے۔ جہاں پولیس کا پھول برسا کر استقبال کیا گیا۔ وہیں اغوا کار کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.