ETV Bharat / state

آل انڈیا ملی کونسل کی وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک بھر میں مہم جاری - Assembly Election 2024

وقف ترمیمی بل پر پورے ملک میں اجلاس ہو رہے ہیں، جہاں مسلم تنظیمیں عوام سے وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنے تاثرات پیش کرنے کی بات کر رہی ہیں۔ اسی بیچ آل انڈیا ملی کونسل نے بھی اس بل کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آل انڈیا ملی کونسل وقف ترمیمی بل کو چیلنج کرے گی
آل انڈیا ملی کونسل وقف ترمیمی بل کو چیلنج کرے گی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 2:15 PM IST

آل انڈیا ملی کونسل کی وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر سطح پر مہم (ETV Bharat)

بنگلور (کرناٹک): مختلف سماجی و ملی تنظیمیں مودی حکومت کے وقف بل کو مسلمانوں کے لئے ایک مصیبت سمجھ رہے ہیں، لہذا اس کہ شدید مخالفت میں میٹنگس و کانفرنسس میں مصروف ہیں۔

اسی ضمن می‌ شہر بنگلور میں آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک چیپٹر کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہر کے متعدد دانشوران نے شرکت کی اور وقف بل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس اجلاس میں وقف بل پر تفصیلی بحث و مباحثہ کے بعد ذمہ داران نے کہا کہ آل انڈیا ملی کونسل کی جانب سے جب تک وقف بل کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں آتا، تب تک ادارے کی جانب سے وقف بیداری کانفرنسس و مستقل تحریک چلائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ وقف ترمیمی بل 2024 پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ بل پر عوام سے رائے طلب کی ہے۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے وابستہ تنظیموں کے اراکین اپنے ساتھیوں سے مجوزہ بل پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ بل میں ترمیم کی کسی بھی تجویز کے خلاف لکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری طرف، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے مجوزہ وقف بل کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تیسری میٹنگ کے دوران، اے ایس آئی نے وقف بورڈ کے ساتھ اس کے دائرہ اختیار میں 130 تاریخی عمارتوں پر جاری تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنا معاملہ رکھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.