ETV Bharat / state

حضرت خواجہ بندہ نواز کا 620واں عرس، ہزاروں عقیدت مندوں نے کی شرکت - 620th Urs of Khwaja Banda Nawaz

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 27, 2024, 4:07 PM IST

شہنشاہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز کا 620واں عرس شریف گلبرگہ میں منایا جارہا ہے۔ اس عرس میں ہزاروں کی تعداد عاشقان بندہ نواز نے شرکت کی۔

The 620th Urs of Hazrat Khwaja Banda Nawaz, was attended by thousands of devotees
حضرت خواجہ بندہ نواز کا 620واں عرس، ہزاروں عقیدت مندوں نے کی شرکت (ETV Bharat Urdu)

گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کی معروف درگاہ سلطان دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کا 620واں عرس شریف کا آغاز 24 مئی بروز جمعہ ہوا۔ اس موقع پر تاریخی محبوب شاہی گلشن میں نماز عصر اداکی گئی۔ اور محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع ڈاکٹر خسرو حسینی سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز نے صندل مبارک کی کشتیاں اپنے سر پر اٹھا کر جلوس صندل کا آغاز کیا۔ جلوس صندل مارکیٹ مسجد سے ہوتے ہوئے گیارہ سیڑھی پہنچا۔ کرناٹک کے شہر گلبرگہ کو حضرت خواجہ بندہ نواز کی آخری آرام گاہ ہونے کی وجہ سے گلبرگہ شریف کہا جاتا ہے۔ آپ کو خواجہ دکن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ آپ کے بھی عقیدت مند دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔

حضرت خواجہ بندہ نواز کا 620واں عرس (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

حضرت خواجہ بندہ نواز کے 620 ویں عرس شریف کی تیاریاں مکمل - Gulbarga Urs 2024

حضرت خواجہ بندہ نواز کے آستانے پر بھی بلا لحاظ مذہب وملت ہر کوئی حاضری دیتا ہے۔ ہر سال آپ کا عرس شریف 15,16,17 ذیقعدہ کو منایا جاتا ہے۔ ‌24 مئی 620ویں عرس شریف کے تقریبات کا آغاز ہوا ہے۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں ہر سال بلا مذہب ہندو مسلم اور دیگر مذہب زائرین بارگاہ بندہ نواز میں حاضری دیتے ہیں۔ یہاں پر قومی یکجہتی، بھائی چارگی اور گنگا جمنی تہذیب کی مثال دیکھی جاتی ہے۔ اس سال بھی شہنشاہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز کے 620ویں عرس شریف میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان بندہ نواز نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.